مہراج گنج
گل گلزار برکاتیت شہزادہ حضور فضل ملت سید محمد برکات حیدر قادری مارہروی علیہ الرحمہ کے وصال پر دارالعلوم اہل سنت قادریہ سراج العلوم برگدہی مہراج گنج میں حضرت علامہ شیر محمد قادری کی سرپرستی اور علامہ توحید احمد برکاتی کی صدارت میں ایک تعزیتی نشست منعقد ہوئی۔ پروگرام کا آغاز قاری توصیف رضا صفوی کی تلاوت سے ہوا۔
بعدہ مولانا توحید احمد برکاتی استاذ ادارہ ہذا خانوادہ برکات مرحوم سید برکات حیدر کے والد ماجد فضل ملت سید محمد افضل میاں قادری قدس سرہ کی دینی و سماجی خدمات کا تعارف کرایا۔ اور ان کے جواں سال شہزادے کے اچانک انتقال کرنے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔
مولانا مفتی قاضی فضل رسول مصباحی استاذ دارالعلوم ہذا نے تعزیتی کلمات پیش کرتے ہوئے کہا کہ حضور سید افضل میاں علیہ الرحمہ کے فرزند اکبر سید محدبرکات میاں کے نام کے ساتھ علیہ الرحمہ کےلاحقہ نے بے ساختہ کلمات ترجیع ورد زباں کرنے پر مجبور کردیا۔ دل حزن وغم میں غرق ہوگیا۔ غالباً دوروز قبل اختتام پذیر مارہرہ مطہرہ کا” عرس قاسمی "اپنی انبساط آوری وروح پروری کے خوش گوار احساسات کے ساتھ قلوب و اذہان کے لیے باعث جلاء بن رہا تھا کہ اج اچانک اس جاں سوز حادثہ نے بشمول خانوادہ تمام متوسلین، متعلقین و معتقدین کو افسردہ کر چھوڑا ،ہم اس کرب کی گھڑی میں اس خانوادے کے غم وحزن کے شریک ہیں۔ اللہ سب کو صبر واجر سے نواز کر سید صاحب کو جنت مکیں فرمائے۔
دارالعلوم ہذا کے پرنسپل مولانا شیر محمد قادری نے خانوادہ برکات کو تعزیت پیش کرتے ہوئے جملہ اہل خانہ کے لیے صبر جمیل کی دعا فرمائی۔ اس سے قبل ادارہ کے طلبہ واساتذہ نے قرآن خوانی کی اور مشائخ برکات بالخصوص سید برکات حیدر اور ان کے مالد ماجد کے لیے ایصال ثواب کیا۔
اس موقع پر آل انڈیا ٹیچرس ایسوسی ایشن مدارس عربیہ مہراج گنج یونٹ کے صدر مولانا غیاث الدین خان نظامی پرنسپل دارالعلوم اہل سنت معین الاسلام چھتونا، مولانا انوار احمد مصباحی پرنسپل دارالعلوم عربیہ عزیزیہ مظہر العلوم نچلول بازار، محترم جناب شمس الحق خان (پپو پردھان) ناظم اعلی جامعہ الحسنات السناتیہ گرلس کالج مسوا چک، مولانا محمد عالمگیر نظامی کارگزار پرنسپل مدرسہ عربیہ عزیز العلوم لچھمی پور خرد، حافظ و قاری بہاؤ الدین مصباحی ناظم اعلی جامعہ اقراء گلشن برکات نسواں ٹھوٹھی باری، مولانا مفتی محفوظ عالم مصباحی کارگزار پرنسپل دارالعلوم اہل سنت یارعلویہ فیض الرسول نوڈیہواں، محترم جناب جمال حیدر خان ناظم اعلیٰ ثنا اللہ ایجوکیشنل اینڈ ٹیکنیکل گرلس کالج مڑیلا، مولانا محمد قمر الدین خان فیضی ناظم اعلی و حافظ و قاری غیاث الدین خان نوری پرنسپل جامعۃ الصالحات گرلس کالج مغلہا، مولانا سید علی نظامی پرنسپل وہ مولانا صدر الدین برکاتی استاذ مدرسہ عربیہ سعید العلوم یکما ڈپو لچھمی پور، مولانا برکت حسین مصباحی پرنسپل جامعہ کاملیہ مفتاح العلوم کلہوئی بازار، مولانا محمد امین فیضی ناظم اعلی جامعہ فاطمۃ الزہرا گرلس کالج ہریا خرد، مولانا کاتب ذوالقرنین برکاتی، علامہ طارق حسین ظہوری، حافظ مسعود برکاتی اساتذہ دارالعلوم اہل سنت قادریہ سراج العلوم برگدہی، مولانا تجمل حسین امجدی پرنسپل دارالعلوم قدوسیہ اہل سنت فخر العلوم پرسونی بازار، مولانا محمد عثمان غنی نظامی پرنسپل مدرسہ عربیہ نور العلوم ٹیکر، مولانا ضیاء الدین پرنسپل مدرسہ عباسیہ ضیاء العلوم مٹھورا بازار، مولانا محمد شہاب الدین کامل مصباحی کار گزار جامعہ رضویہ نور العلوم سول لائن مہراج گنج، مولانا رضوان اللہ خان استاد دارالعلوم مفتاح القران بیجولی، مولانا مطلوب احمد مصباحی پرنسپل دارالعلوم اہل سنت اشاعت الاسلام کوٹوا پپریا پرتاول، مولانا عطاء الدین شمسی پرنسپل مدرسہ عربیہ اشاعت العلوم میر شکاری محلہ، مولانا سراج الدین ثقافی پرنسپل و حافظ و قاری مظہر علی راعینی استاد مدرسہ عطا الرسول سسوا بازار، قاری عظیم الدین نظامی پرنسپل دارالعلوم اہل سنت ظہور الاسلام گوبند پور، مولانا محبوب عالم قادری پرنسپل دارالعلوم غوثیہ بیروا بنکٹوا، مولانا شمیم احمد مصباحی خازن نیشنل اسلامک اکیڈمی نچلول، مولانا محمد مجیب اللہ پرنسپل مدرسہ غوثیہ انوار العلوم جھلنی پور نیپال بارڈر، حافظ و قاری محمد سمیع اللہ امجدی بانی مہتمم جامعۃ البنات الضیائیہ پرسونی بزرگ، حافظ و قاری خیر الدین علیمی بقائی ناظم اعلی دارالعلوم سلامت العلوم بسہوا شکار گڑھ، حافظ و قاری امتیاز احمد علیمی پرنسپل دارالعلوم فیضان العلوم برگدہی، مفتی فضل حق امجدی ہرکھپورہ، مولانا اکبر علی نظامی مقیم حال سعودیہ عربیہ، مولانا تصور حسین نظامی ہیڈ استاذ پرائمری اسکول برگدہی، مولانا محمد آصف تنویری استاذ جامعہ کاملیہ مفتاح العلوم کلہوئی، مولانا فیروز احمد امتہا، مولانا قطب الدین اشرفی انصاری نوتنواں، مولانا محمدمستقیم نظامی سکندرہ جیت پور دھانی بازار، مولانا محمد وسیم پرسونی، مولانا جیش احمد امجدی مقیم حال سعودیہ عربیہ، حافظ و قاری عبد المصطفیٰ استاذ دارالعلوم اہل سنت تنویر الاسلام امرڈوبھا، مولانا محمد فاروق نظامی امہواں، مولانا قمر الزماں علیمی رمضان پور، مولانا شمشاد احمد اہیرولی، مولانا بلال احمد علیمی مہراج گنج، مفتی امتیاز احمد مصباحی شیخ الحدیث جامعہ قمر النساء نسواں چین پور، مولانا رضوان اللہ علیمی، مولانا رضی اللہ برکاتی، حافظ و عبد القادر مغلہا، مولانا نور عالم مصباحی گھوگھلی بازار، مولانا رمضان احمد امجدی نگراں تنظیم المکاتب و المساجد مہراج گنج کے علاوہ دیگر مدارس کے اساتذہ نے تعزیت پیش کرتے ہوئے دعائے مغفرت کیں۔