بہار تعلیمی گلیاروں سے مذہبی گلیاروں سے

سیتامڑھی میں جشن برکات امام احمد رضا کانفرنس کا انعقاد، 18 طلبا کی ہوئی دستار بندی

سیتا مڑھی (نامہ نگار) – ضلع کے سونبرسا بلاک کے کو آری واقع ادارہ اہلسنت دار العلوم امام احمد رضا میں جشن برکات امام احمد رضا کا انعقاد ہوا۔

اس تقریب کی صدارت علامہ الحاج محمد فاروق رضوی نے کی، جبکہ علامہ غلام عبدالقادر علوی دارالعلوم فیض الرسول براؤں شریف نے سرپرستی کی۔ علامہ محمد ارشد رضوی مقصود پور نے قیادت کے فرائض انجام دیے، جبکہ مفتی محمد ضیاء الدین برکاتی جامعی و مفتی غلام معین الدین برکاتی فیضی نے مشترکہ طور پر نظامت کے فرائض انجام دیے۔

نقابت محبوب گوہر اسلامپوری نے کی، جبکہ مہمان خصوصی کے طور پر علامہ شاہد القادری شیخ یہ الحديث کلیة السیدہ آمنہ للبنات مٹیا برج کلکتہ نے شرکت کی۔

پروگرام کا آغاز قاری غلام ربانی رمول دربھنگہ کی تلاوت کلام پاک اور شاعر اسلام مولانا عبد الحنان برکاتی فاروقی کی نعت سے ہوا۔

مولانا نعمان اختر فائق الجمالی ادوی نے کہا کہ جشن برکاتی امام احمد رضا میں علاقہ کے علماء اور اکابرین کا مجمع دیکھ کر دل باغ باغ ہو گیا۔ سنیت کے لیے نیک فال ہے۔

علامہ مفتی ڈاکٹر امجد رضا امجد قاضی ادارہ شرعیہ پٹنہ نے کہا کہ سیتا مرہی زرخیز علاقہ ہے۔ یہاں کے ہونہار قابل قدر علماء کی اچھی تعداد پوری دنیا میں اسلام کی اشاعت کا کام کر رہی ہے۔

اس تقریب کے دوران حفظ و قرآت کے 18 طلبہ کی دستار بندی عمل میں آئی۔ علامہ تاج الاصفیا محمد فاروق رضوی بانی دارالعلوم کی دعا پر اجلاس کا اختتام ہوا۔

اپنے وہاٹس ایپ پر تازہ ترین خبریں پانے کے لیے یہاں کلک کریںْ!

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے