اہم خبریں مہاراشٹرا

خدمت کا یہ طریقہ دیکھ کر دِل جھوم اٹھا… محمد احسن مالیگ

1500 سالہ جشنِ عید میلادالنبیﷺ سے منسوب لنگرِ رسول کا مسجد اہلسنت سیدنا فاروق اعظم مالیگاؤں میں بھی آغاز …..!

مالیگاؤں….. نبی اکرم مصطفیٰ جانِ رحمت ﷺ کا 1500 سالہ جشنِ ولادت جو 5 ستمبر 2025ء کو ان شاءاللہ منایا جائے گا، اس تعلق سے گزشتہ سال رضا اکیڈمی کے چیف الحاج محمد سعید نوری صاحب کی تحریک پر مختلف پروگرام ترتیب دیئے گئے جن میں محفل درود ، مسابقہء قرآن ، مقابلہ نعت خوانی، ہندی ترجمہء قرآن کنزالایمان کی اشاعت، گلدستۂ درود (کیلی گرافر ، خطاط اور آرٹسٹوں کے فن پاروں کی نمائش)، مساجد مدارس کے ساتھ عصری اداروں کا قیام، طبی خدمات، رفاہی کام، لنگرِ رسولﷺ کی تقسیم اور طلباء و طالبات کی امداد جیسے کارِ خیر شامل ہیں تاکہ اس عظیم دن کو بین الاقوامی سطح پر تاریخ ساز و یادگار بنایا جائے ، انہیں تقریبات سے منسوب لنگرِ رسول گزشتہ ایک سال سے زائد عرصے سے ہر پیر کو ممبئی میں نوری صاحب اور علمائے اہلسنّت کے دست مبارک سے تقسیم کیا جاتا ہے، مالیگاؤں میں بھی اس سال عید میلادُالنبی سے مسجد نوری عارج خلیل میں یہ سلسلہ دراز ہے،
الحمد للہ! آج بتاریخ ١٢ جمادی الاول ١٤٤٦ھ بروز جمعہ بارہویں شریف کی نسبت سے مسجد اہلسنّت سیّدنا فاروقِ اعظم کے پاس رضااکیڈمی اور مسجد انتظامیہ کمیٹی کے نوجوانوں کی جانب سے لنگرِ رسولﷺ کا اہتمام کیا گیا،
نمازِ جمعہ کے فوراً بعد امامِ مسجد حافظ ذوالفقار رضا نے 1500 سالہ جشنِ عید میلادُالنّبیﷺ کی آمد اور اس کے استقبال کے لیے رضا اکیڈمی کے عزائم حاضرین کے سامنے پیش کرتے ہوئے نماز کے بعد لنگرِ رسولﷺ کے اہتمام کا اعلان کیا، جسے سن کر مسجد میں موجود نمازیوں نے خوشی کا اظہار کیا ، نماز اور درود و سلام کے بعد مسجد کے باہر قل شریف کے بعد مولانا ذوالفقار رضا نے کاروباری مندی ، ملکی حالات ، فلسطین اور عالم اسلام کے مسلمانوں کی جان مال عزت و آبرو اور ایمان و عقیدے کی حفاظت کے لیے رقت آمیز دعا فرمائی ، حافظ مستقیم رضوی، قاری محمد اسلم رضوی، ایوب تشنہ، امتیاز خورشید اور مسجد سیّدنا فاروقِ اعظم انتظامیہ کمیٹی کے ارکان اور سرکردہ شخصیات کے ہاتھوں اہتمام کے ساتھ لنگرِ رسولﷺ تقسیم کیا گیا، جس سے الحمدللہ دوسو سے زائد لوگوں نے استفادہ کیا.
خصوصی مہمان احسن مالیگ نے فرمایا سرکار ﷺ کے 1500 سالہ جشنِ ولادت کا استقبال پوری دنیا میں جوش و خروش سے کیا جارہا ہے جس کی ایک کڑی لنگرِ رسول ﷺ کی یہ تقسیم بھی ہے مَیں بڑا خوش نصیب ہوں جو اس پروگرام میں شریک ہوا، عوام کی خدمت کا یہ طریقہ مجھے بہت پسند آیا ، یہ قابلِ تقلید عمل ہے اللہ پاک قبول فرمائے موصوف نے بانی رضا اکیڈمی الحاج سعید نوری صاحب کو یاد کرتے ہوئے دعاوں سے نوازا اور فرمایا ان کی سرپرستی میں دین و سنیت کی بڑی خدمت ہو رہی ہے ماشاءاللہ!
اس موقع پر عبدالرّشید ملو چاچا، شوّال رضوی، محمد سلیم ارجنٹ مستری، ارشادبابا بامبے کھاناول، شکیل برفی والے، ضمیر بیگ، علی حسین بابا، عبدالقادر اشرفی، محمد سالک بیٹری والے، عتیق رضوی، شیخ رئیس کے علاوہ بڑی تعداد میں اہلیانِ محلہ موجود تھے، لنگرِ رسول کی تقسیم کے حسنِ انتظام اور ڈسپلن کے ساتھ اختتام تک پہنچانے کے لیے الرضا گروپ اور مفتی مجیب اشرف فاؤنڈیشن کے اراکین فرحان رضوی، مدثر رضا ، شاہد رضوی، عمران مانے، مزمل رضوی، محمد رضا، عمران رچھ بھر، اشفاق میلادی وغیرہ از اول تا آخر مصروف رہے….!

اپنے وہاٹس ایپ پر تازہ ترین خبریں پانے کے لیے یہاں کلک کریںْ!

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے