پر یس ریلیز(پرتاول/مہراجگنج)
پاک طینت ،نیک سیرت اور صالح طبیعت باعمل عالم دین حضرت علامہ سراج الدین مصباحی استاذ دارالعلوم اشاعت الاسلام کوٹوا پپریا پرتاول چوک ضلع مہراج گنج کے اکلوتے صاحب زادےعزیزم حافظ عبد الحی کے اچانک انتقال سے متعلقین ومحبین میں رنج والم کی لہر دوڑ گئ جو جہاں اس جاں کاہ خبر سے آگاہ ہوا وہ وہیں حزن وغم کی تصویر بن گیا اور بے ساختہ کلمئہ ترجیع کےساتھ ہر زبان حرکت کناں ہوگئ ،دار العلوم أہل سنت قادریہ سراج العلوم برگدہی کے استاذ مفتی قاضی فضل رسول مصباحی نے کہا کہ مولانا موصوف کے مرحوم صاحب زادے اپنے والد کی ہی طرح پیکر شرافت تھے اور حفظ قرآن سے مزین ہونا ان کےظاہری و باطنی نور کو اوربھی اجاگر کر رہا تھا کسے معلوم تھا کہ "سراج "کے مستقبل کا یہ روشنی بکھیرنے والا چراغ اتنی جلدی حسن وجود کے ساتھ روپوش ہوجائے گا سننے والوں کے کلیجے منھ کوآتےہیں تو والدین اور بہنوں کا کیا حال ہوگا؟جن کی امیدوں کی لو تیز ہونے سے پہلے ہی خاموش ہوگئ ، دارالعلوم قادریہ سراج العلوم برگدہی کے پرنسپل علامہ شیر محمد قادری نے کہا یوں تو جواں سال بیٹے کی دائمی مفارقت کا الم سب کو ہوتا ہے یہ فطری امر ہے مگر اکلوتے لائق فرزند کا یوں عالم شباب میں رحلت ہوجانا انتہائی قلق اور دکھ کا سبب ہے اور اس کنبے کو اس سے دوچار ہونا پڑا ہے ،مگر مشیت ایز دی کے سامنے صبر و شکر پر ہی وعدئہ اجر وثواب ہے اور بندہ صابر و شاکرکو اسی کی آرزو محمود ومحبوب ہے،ہم سب اس حادثے کی گھڑی میں محزون ومغموم کنبے کے ساتھ کھڑے ہیں ،مولانا مطلوب احمد قادری پرنسپل دارالعلوم اشاعت الاسلام کوٹوا پپریا,قاری نورالہدی مصباحی ، مفتی شمیم احمد نوری ناظم تعلیمات دارالعلوم انوار مصطفیٰ سہلاؤ شریف،باڑمیر، راجستھان ،مولانا حافظ وقاری عبد المصطفیٰ مصباحی پرنسپل مفتاح القرآن بیجولی،مولانا مختارعالم مصباحی استاذ دارالعلوم مفتاح القرآن بیجولی، ،مولانا اقرار احمد مصباحی ،مولانا قاری جمشید نظامی, مولانا خورشید الاسلام مصباحی ،مولانا سلیمان کوثر، مولانا تنویر ازہری، مولانا اختر مصباحی ، قاری رفیع الدین نظامی،کاتب ناصر علی،کاتب ذوالقرنین خان ،مولانا توحید احمد مصباحی ،قاری توصیف رضا صفوی ،مہتاب عالم پپریا،مولانا مسعود عالم کےساتھ درجنوں علما ودانشوران نے مرحوم حافظ کے لئے جنت مکیں اوربشمول پدر مرحوم تمام متعلقین اور پس ماندگان کے لئے صبرو اجر کی دعائیں کی ہیں-
