دہلی سیاسی گلیاروں سے

سیاسی جماعت اور اس کی ہمنوا پارٹیوں کی نیت خراب ہے۔ اس لئے مسلم اوقاف پر شب خون مارنے کا راستہ تلاش کیا جا رہا ہے

سفر جنت  کے دفتر سبھاش محلہ نارتھ گھونڈا میں مولانا توقیر رضا خاں کا اظہارِ خیال

نئی دہلی(محمد طیب رضا) 

مرکزی حکومت کے ذریعہ ایوان میں پیش کئے جانے والا وقف ایکٹ ترمیمی بل اور تحفظ ناموس رسالت کے حوالے سے گذشتہ روز سفر جنت حج و عمرہ ٹور کے دفتر سبھاش محلہ نارتھ گھونڈا میں علمائے کرام کی ایک اہم میٹنگ منعقد ہوئی جس میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے نبیرۂ اعلیٰ حضرت مولانا توقیر رضا خاں بریلوی نے شرکت کی اور مختلف امور پر تبادلہ خیال بھی کیا۔ میٹنگ میں علما ء،ائمہ،اساتذہ اور سرکردہ شخصیات کے مابین جن نکات پر گفتگو ہوئی وہ یہ ہیں۔ترمیمی بِل جوائنٹ پارلیمانی کمیٹی کے سپرد کیا گیا ہے لہٰذاکمیٹی کے اراکین سے ملاقات کرکے انہیں بِل کے نقصانات اور مسلمانوں کی بے چینی وناراضگی سے واقف کرایاجائے۔ مرکزی حکومت کے ایوان بالا اور زیریں برسراقتدار اور حزب اختلاف کے ارکان پارلیامنٹ کومطالباتی خطوط روانہ کئے جائیں یا ای میل بھیجے جائیں۔ دہلی میں واقع ایڈیشنل کلکٹرآفس کے باہر ایک روزہ علامتی احتجاجی دھرنے کا اہتمام کیاجائے۔ مولانا توقیر رضا خان بریلوی نے کہا کہ برسر اقتدار سیاسی جماعت اور اس کی ہمنواپارٹیوں کی نیت خراب ہے ا س لئے مسلم اوقاف پرشب خون مارنے کا راستہ تلاش کیا جا رہا ہے۔ ایک طرف وِکست بھارت (ترقی یافتہ ہندوستان) کا نعرہ دیا گیا ہے تو دوسری طرف اسی ملک میں آباد دوسری بڑی اکثریت کی مذہبی املاک و جائیدادکوہڑپنے کے منصوبے بھی روبہ عمل لائے جا رہے ہیں۔ آل انڈیا تنظیم علمائے اسلام کے قومی صدرمولانا اشفاق حسین قادری اور مولانا فاروق رضا برکاتی نے کہا کہ اوقاف کی اراضی کے تحفظ کیلئے برسوں سے کوششیں جاری ہیں اِس جانب حکومتی سطح پر سنجیدگی سے توجہ نہیں دی گئی۔ مفتی تسلیم رضا خالدی نے کہا کہ پورے اتحاد اور طاقت کیساتھ حکومت وقت کو باور کروایا جائے کہ مسلمان اپنی مسجدوں، مدرسوں، مزارات، قبرستانوں اوروقف شدہ زمینوں کی حفاظت کیلئے پوری طرح بیدار ہیں۔قاری عبد السبحان نعیمی نے کہا کہ قانونی موشگافیاں کرکے اپنے ناپاک ارادے روبہ عمل لانے کی جدوجہد کی ہے جسے روکنے کیلئے ہم سب کو آگے بڑھنا چاہئے۔ میٹنگ میں یہ بات بھی طے ہوئی کہ آئندہ ۴۲/نومبر کو دہلی کے رام لیلا میدان میں سیرت مصطفی کانفرنس منعقد کی جائے گی جہاں سے حکومت کے ناپاک عزائم کے خلاف منصوبہ بندی کی جائے گی۔اہم شرکا میں مولانا سید انتظار علی قادری،مولانا خورشید،مولانا عالم رضا،قاری الیاس برکاتی،قاری صغیر احمد،حافظ زین العابدین،حافظ اسلم،حافظ اعجاز،حافظ شمشادوغیرہ کے نام قابل ذکر ہیں۔

اپنے وہاٹس ایپ پر تازہ ترین خبریں پانے کے لیے یہاں کلک کریںْ!

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے