سدھارتھ نگر مذہبی گلیاروں سے

خانقاہ یارعلویہ براؤں شریف میں عرس لطیفی و سالانہ فاتحہ مخدمہ اہلسنت آج

سدھارتھ نگر (نامہ نگار) مشہور صوفی بزرگ الشاہ عبداللطیف ستھنوی و عرس مخدومہ اہلسنت اہلیہ حضور شعیب الاولیاء کے عرس کی ۲ روزہ تقریبات آج اار نومبر سے ملک کی مرکزی درسگاہ و ممتاز خانقاہ دار العلوم فیض الرسول براؤں شریف میں شروع ہو ں گی جس میں کثیر تعداد میں مریدین و متوسلین اور عقیدت مند شرکت کریں گے۔
عرس کی تقریبات کی سر پرستی شہزادہ حضور شعیب الاولیاء علامہ غلام عبد القادر علوی سجادہ نشین خانقاہ فیض الرسول و ناظم اعلیٰ دار العلوم فیض الرسول ، صدارت نبیرہ حضور شعیب الاولیاء مفتی محمد آصف علوی از هری نائب سجاده نشین و مهتمم دارالعلوم فیض الرسول براؤں شریف کریں گے۔ عرس کی تقاریب کے حوالے سے انتظامات کو حتمی شکل دی جارہی ہے۔ جبکہ زائرین کے لئے رہائش ہنگر و دیگر سہولیات کا بھی بندو بست کیا گیا ہے۔ عرس کے حوالے سے نمائندہ انقلاب سے بات کرتے ہوئے صاحب سجادہ علامہ علوی نے کہا کہ خوف خدا اور فروغ عشق مصطفی شاہ عبداللطیف ستھنوی کی زندگی کا عظیم مقصد رہا۔ وہ پوری زندگی خلق خدا کو محبت و کردار سے دربار مصطفی کے ساتھ وابستہ کرتے رہے۔ وہیں دوسری طرف میری والدہ ماجدہ جنہیں مخدومہ اہلسنت کہا جاتا ہے یہ دونوں وہ عظیم ہستیاں ہیں جن کے فیضان سے براؤں شریف کا گوشہ گوشہ منور و معطر ہے۔

نبیرہ شعیب الاولیاء مفتی محمد آصف علوی از هری نائب سجادہ نشین نے کہا کہ دو روزہ عرس کی پہلی شب رسم چادر و گل پوشی کے بعد دارالعلوم کے طلبہ کے درمیان مختلف عناوین پر مسابقتی پروگرام کا اہتمام کیا جائے گا اور دوسرے روز ۱۲ نومبر کو بعد نماز فجر مسجد شعیب میں قرآن خوانی بعدہ نعت و تقاریر کی محفل ہوگی۔ بعد نماز ظہر لنگر لطیفی وانگر مخدومہ کا اہتمام رہے گا ۔ جبکہ شب میں بعد نماز عشاء عرس کی مرکزی محفل کا انعقاد ہوگا جس میں مشاہیر علمائے کرام مشائخ ، شعراء اہلسنت خراج عقیدت پیش کریں گے۔ عرس کی مناسبت سے خصوصی خطاب جانشین و مظہر شعیب الاولیاء علامہ عبد القادر علوی کا ہوگا۔ نائب سجادہ نشین پیر مفتی محمد آصف علوی ازہری نے عرس میں لوگوں سے شرکت کی اپیل کی ہے۔

اپنے وہاٹس ایپ پر تازہ ترین خبریں پانے کے لیے یہاں کلک کریںْ!

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے