مالیگاؤں: بھوکے مسلمان کو کھانا کھلانے کی بہت فضیلت ہے چنانچہ حضرت ابوسعید خدری رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ سے روایت ہے کہ رسولُ اللّٰہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہ وَ سَلَّمَ نے ارشاد فرمایا: ’’جو مسلمان کسی بھوکے مسلمان کو کھانا کھلائے، اللّٰہ تعالیٰ اُسے جنت کے پھل کھلائے گا اور جو مسلمان کسی پیاسے مسلمان کوپانی پلائے گا، اللّٰہ تعالیٰ اُسے رحیقِ مختوم (یعنی جنت کی سربند شراب) پلائے گا۔ اورحضرت جابر رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ سے روایت ہے، نبی اکرم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہ وَ سَلَّمَ نے ارشاد فرمایا: ’’مغفرت لازم کر دینے والی چیزوں میں سے بھوکے مسلمان کو کھانا کھلانا ہے۔ آنے والے ستمبر 2025ء میں پندرہ سو سالہ جشنِ عیدِ میلادالنبی صلی اللہ علیہ وسلم کی پُروقار تقریبات کا انعقاد پوری دنیا میں انتہائی جوش و خروش کے ساتھ منایا جائے گا جس اعلان رضا اکیڈمی ممبئی و آل انڈیا میلاد کونسل کی جانب سے کیا گیا ہے اور ملک و بیرون ملک اس کی تیاریاں بھی جاری ہیں. اسی سلسلے کی ایک کڑی مالیگاؤں میں حضورِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی ولادتِ مبارکہ کے پندرہ سو سال پورے ہونے کی خوشی میں پورے سال "لنگرِ رسول صلی اللہ علیہ وسلم” کا اہتمام بھی ہے. ہر پید کو دوپہر ساڑھے بارہ بجے تقسیم ہونے والے اس لنگر رسول کا اس پیر کو آٹھواں ہفتہ رہا. لنگر کی تقسیم سے قبل قل شریف کی تلاوت حافظ شریف رضوی خطیب و امام مسجد اہلسنت نوری عارج خلیل نے فرمائی اور اس کا نذرانہ بارگاہ رسالتمآب صلی اللہ علیہ وسلم میں پیش فرمایا بعدہ عالمِ اسلام کے لئے خصوصی دعا کا اہتمام کیا گیا. کثیر تعداد میں اہلیان محلہ و راہگیروں نے اس لنگر سے استفادہ کیا۔ اس طرح کی اطلاع رضا اکیڈمی کے رضوی سلیم شہزاد نے فراہم کی.
