ممبئی: 9 نومبر
ہندوستان کی سب سے مشہور و معروف مسلم طلباء تنظیم "مسلم اسٹوڈنٹ آرگنائزیشن آف انڈیا کا ممبئی کی سر زمین ریٹریٹ ہاؤس باندرہ ویسٹ ممبئی میں اعلی پیمانے پر دو روزہ بروز سنیچر 9 اور 10 نومبر تک انٹرنیشنل جلسہ مستقبل لیڈر”کے نام سے منعقد ہوگا!
جس میں ہندوستان کی دینیات، تعلیمات، مذہبیات، سماجیات، ارباب علوم وفنون دانشور قوم وملت رونق اسٹیج ہوکر مسلمانوں کے مستقبل پر تبادلہ خیال پیش کریں گی ۔
جس میں بطور مہمان خصوصی رضا اکیڈمی ممبئی کے چیف حضرت الحاج سعید نوری صاحب، پروفیسر بدرالدجی صاحب خان ، تشار گاندھی ،( گرانڈ سن آف گاندھی جی) شرکت کریں گے ۔جب کہ اراکین کمیٹی سے ڈاکٹر شجاعت قادری چیئرمین ایم ایس او اف انڈیا، مدثر اشرفی جامعی قومی صدر ایم ایس او آف انڈیا، مولانا محمد عارف القادری واحدی نائب قومی صدر، ساحل سیفی، ذیشان کریمی، یوسف نقشبندی صدر یوپی شریک ہوں گے۔ان کے علاوہ مہمان اعزازی ڈاکٹر محمد سرور میڈیکل آفیسر اسٹیٹ یونانی بہرائچ یوپی، ڈاکٹر محمد قمر عالم اسٹنٹ پروفیسر ڈیپارٹمنٹ آف پر سین مسلم یونیورسٹی علی گڑھ، مولانا بلال فانی البرکات ریسرچ سینٹر علی گڑھ، مولانا اسماعیل الازہری پرنسپل الامام ما تریدی انسٹیوٹ مالیگاؤں مہاراشٹر، محمد ارشد مجید ایجوکیشنٹ نظام آباد تلنگانہ، مولانا عرفان القادری احمدی پرنسپل مکتبہ چشتیہ تھانے مہاراشٹر، مفتی غلام یحیی رضا نوری مصباحی شیخ الحدیث الجامعۃ المدینہ فیضان کنزالایمان ممبئی، شامل ہیں ۔ان کے علاوہ یوپی ڈیلگیشن میں مولانا ابو اشرف ذیشان لکھنؤ، مولانا عارف برکاتی، عمران خان لکھنؤ، شان رضا برکاتی آگرہ یوپی، ڈیلیگیشن آف جامعہ ملیہ اسلامیہ یونیورسٹی دہلی سے محمد اسد شادمانی، حافظ تحسین خان ،جناب توصیف رضا، ڈیلیگیشن آف علی گڑھ سے جناب محمد اطہر، محمد یوسف، محمد عاطف رضا، ڈاکٹر مطیع الرحمن کے نام شامل ہیں۔ یہ تمام ارباب علوم وفنون اور دانشور حضرات آج ایک ساتھ بیٹھ کر قوم مسلم کے عروج و زوال پر اپنی گرانقدر آراء و تاثرات مفید مشورے پیش کریں گے ۔ اور مستقبل لیڈر منتخب کریں گے ۔