(باڑمیر، راجستھان/پریس ریلیز)
خانۂ کعبہ کی زیارت و طواف ، روضۂ رسول پر حاضر ہو کر دست بستہ صلوٰۃ و سلام پیش کرنے کی سعادت ، حَرَمَیْنِ طَیِّبَیْن [زادھمااللہ شرفاً وتعظیما] کے دیگر مقدس و بابرکت مقامات کے پُرکیف نظاروں کی زیارت سے اپنی روح و جان کو سیراب کرنا ہر مسلمان کی خواہش ہوتی ہے،مگر اس خواہش کی تکمیل بلند نصیبہ والے حضرات کو ہی حاصل ہوتی ہے۔
چناں چہ ابھی چندایام قبل مغربی راجستھان کی عظیم وممتاز اور علاقۂ تھار کی مرکزی دینی درس گاہ "دارالعلوم انوارمصطفیٰ سہلاؤ شریف باڑمیر” کے مہتمم وشیخ الحدیث پیرطریقت نورالعلماء حضرت علامہ الحاج سید نوراللہ شاہ بخاری مدظلہ العالی انتہائی سادگی کے ساتھ زیارت حرمین طیبین کے لیے تشریف لے گیےتھے۔
اور کل بتاریخ 04 نومبر 2024 عیسوی بروز دوشنبہ جدہ سے احمدآباد ہوتے ہوئے براہ گجرات واپس دارالعلوم انوارمصطفیٰ سہلاؤ شریف پہنچے۔
راستے میں گجرات و راجستھان کے مختلف مقامات (مہسانہ، چھاپی، پالن پور، سانچور،بھونیا، دھناؤ،ایٹادہ، میٹھےکاتلا، دیدوسر،باؤڑی وغیرہ) پر آپ کے مریدین ومتوسلین اور معتقدین نے پرزور وشاندار استقبال کیا-
سہلاؤشریف پہنچنے پر دارالعلوم میں دارالعلوم کے جملہ اساتذۂ کرام و طلبہ اور فارغین انوارمصطفیٰ (انواری برادران) وعلاقے کے معززین اور خانوادۂ بخاریہ کے سبھی سادات کرام نے بھی آپ اور آپ کے ساتھ دارالعلوم تشریف لائے سبھی معتمرین کا والہانہ استقبال کیا-
اور ایک استقبالیہ مجلس بھی رکھی گئی جس میں تلاوت کلام ربانی کےبعد حضرت مولاناجمال الدین صاحب قادری انواری ومولانامحمد حسین صاحب قادری انواری نیز معروف ثناخوان رسول حضرت مولانا قاری محمد جاوید صاحب سکندری انواری اور دارالعلوم کے کچھ ہونہار طلبہ نے استقبالیہ نظم پڑھنے کےساتھ بارگاہ رسالت مآب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں نذرانہ عقیدت پیش کیا – بعدہ سبھی معتمرین کی گل پوشی کی گئی اور آخر میں حضرت پیر صاحب قبلہ نے مختصر خطاب کرتے ہوئے اس مجلس میں شریک سبھی حضرات کا شکریہ ادا کرنے کے ساتھ اپنی دعاؤں سے نوازا –
آپ کےساتھ اس مقدس سفر میں دارالعلوم انوارمصطفیٰ سہلاؤشریف کے صدر المدرسین حضرت مولانا دلاورحسین صاحب قادری، محب گرامی حضرت مولانا باقر حسین صاحب قادری انواری، مینیجر شیر محمدخان سرپنچ میٹھے کاتلا،سرپنچ حاجی محمدانور خان سینہار،حاجی محمداحسان خان ہرپالیہ، جناب سکھر دین درس سیڑوا سمیت اور بھی بہت سے خوش نصیب حضرات تھے۔
اللّٰہ تعالیٰ ان سبھی حضرات کے اس عمرہ کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے،اور ہم سبھی لوگوں کو زیارت حرمین طیبین کی سعادت سے مشرف فرمائے۔ آمین بجاہ سیدالمرسلین ﷺ
رپورٹ: محمد شمیم احمد نوری مصباحی
خادم:دارالعلوم انوارمصطفیٰ سہلاؤ شریف، باڑمیر(راجستھان)