آگرہ ۔پریس ریلیز:
مشہور و معروف شخصیت حضرت پروفیسر حافظ ارشد خان صاحب فیروز آبادی نے معین المشائخ پیر طریقت حضرت سید معین میاں اشرفی مدظلہ العالی کچھوچھہ مقدسہ سے اور محافظ ناموس رسالت حضرت الحاج سعید نوری صاحب بانی رضا اکیڈمی ممبئی سے عالی جناب سید شفیق اشرفی سر کی بیٹی کی شادی میں خوشگوار ملاقات کا شرف حاصل کیا ۔جب کہ آپ کے ساتھ مشہور صحافی سید خاور علی ہاشمی بھی تھے ۔اس ملاقات میں موجودہ مسلمانوں کے حالات ،تعلیم وتربیت عروج و زوال جیسے اہم موضوعات پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ نیز فلاحی رفاہی کاموں کو بہترین انداز میں کرنے کے بارے میں معلومات حاصل کی ۔ حضرت پروفیسر ڈاکٹر ارشد خان صاحب اے جی اسکول کے مینجر ہیں اور بہترین محرر ناظم، ادیب ہیں۔ گلشن رضا ویلفیئر سوسائٹی فیروز آباد کے بینر تلے قومی ملی فلاحی رفاہی خدمات انجام دیتے رہتے ہیں ۔