نوادہ ( پریس ریلیز) بہار اسٹیٹ اردو ٹیچرس ایسوسی ایشن نوادہ کے صدر مولانا محمد جہانگیر عالم مہجور القادری نے اپنے ایک پریس اعلانیہ میں اس بات پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ادھر حالیہ کئی مہینوں سے مسلسل اردو میڈیم اسکولوں کے اساتذہ کو محکمہء تعلیم بہار کا ہراساں کرنے والا رویہ سامنے آرہا ہے اسی ضمن میں 3/ نومبر 2024 بروز اتوار کو اردومیڈیم اسکولوں کے اساتذہ online Attendance بنانے میں کافی پریشان رہے مگر نہ تو Teacher ID سے حاضری بن پائی اور نہ ہی School id سے البتہ आज छुट्टी है اور Holly Day ضرور प्रदिर्शत ہو رہا تھا اور یہ معاملہ کسی ایک ضلع کا نہیں بلکہ پورے صوبہ بہار میں اردو میڈیم اسکولوں کے اساتذہ کے ساتھ پیش آیا جب کہ اردو میڈیم اسکولوں کی ترمیم شدہ چھٹی لسٹ میں بھیا "دوج کی” کی چھٹی نہیں دی گئی ہے اس کےباوجود ایپ سے آن لائن حاضری نہ بننا اردو کے ساتھ کوئی سوچی سمجھی سازش کا پیش خیمہ تو نہیں ہے حالانکہ اس سلسلے میں اردو کی کئی تنظیموں نے متعدد مرتبہ محکمۂ تعلیم کے ایڈیشنل چیف سیکریٹری اور وزیر تعلیم کی توجہ مبذول کرائی ہے مگر اس کے باوجود اس ایپ میں اب تک کوئی اصلاح نہیں کی گئی ہے بلکہ 3/ نومبر کو بہارے کے سارے اُردو میڈیم اسکولوں کے اساتذہ کو ای شکچھاکوش ایپ میں Absent دکھایا گیا ہے اور اساتذہ کے موبائل پر یہ میسیج بھی آیاہے کہ "آپ نے آج 3 / نومبر کو e- Shiksha kosh App پر حاضری درج نہیں کی ہے” اس میسیج کے آنے کے بعد اردو میڈیم اسکولوں کے اساتذہ میں کافی بے چینی پائی جارہی ہے اور اساتذہ ڈپریشن میں چلے گئے ہیں ۔بسوٹا تنظیم کے ضلعی صدر مہجور القادری نے ایڈیشنل چیف سیکریٹری جناب ایس سدھارتھ اور وزیر تعلیم جناب سنیل کمار سے مطالبہ کیا ہے کہ جتنی جلدی ہو اس ایپ میں سدھار کیا جائے اور اُردو میڈیم اسکولوں کے اساتذہ کے ساتھ انصاف کیا جائے اس لئے کہ مسلم اکثریتی علاقے میں اردو میڈیم اسکولوں کی خاصی تعداد ہے اگر بروقت اس جانب توجہ نہیں دی گئی تو بہار میں ثانوی درجہ حاصل کرنے والی اردو زبان کی حالت ناگفتہ بہ ہو جائے گی ۔
