بہرائچ: 3 نومبر(ہماری آواز)
بہرائچ شریف کے قصبہ مہراج گنج اور آس پاس کے علاقوں میں تحریک پیغام انسانیت کا قافلہ پہنچا، جہاں مقامی لوگوں کی حالات دیکھ کر آنکھوں میں آنسو آگئے۔
تحریک پیغام انسانیت کے ارکان نے لوگوں کی مدد کے لیے بھاری تعداد میں بسکٹ اور رقم کے لفافے تقسیم کیے۔ لوگوں نے اس مدد کے لیے بہت خوشی کا اظہار کیا۔
تحریک پیغام انسانیت کے بانی نظام احمد قادری مصباحی نے کہا کہ تحریک پیغام انسانیت کا ضرورت مندوں کی امداد کا یہ سلسلہ ہمیشہ جاری رکھنے کا ارادہ ہے۔ انہوں نے لوگوں کی مدد کے لیے سارے لوگوں سے توجہ دینے کی بھی اپیل کی۔
اس موقع پر مولانا حفیظ الرحمن قادری، مولانا ارشاد احمد قادری، مولانا محمد منصرف، حضرت علامہ مولانا شوکت علی مصباحی، مولانا صدر عالم نظامی، مولانا سید طفیل احمد، مولانا جہاں گیر عزیزی اور دیگر مخیر حضرات موجود تھے۔
نظام احمد قادری مصباحی نے ان تمام حضرات کا شکر ادا کیا جو اس نیک کام میں حصہ لے رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ پروردگار عالم اپنے حبیب صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کے صدقے جملہ معاونین مخلصین محببین پر اپنا فضل خاص فرمائے اور ان کی خدمات کو شرف قبولیت عطا فرمائے۔ آمین ثم آمین۔