دیپال پور(عزیز المساجد)۔ امجدی نیوز۔ علاقہ دیپال پور کے عزیز المساجد میں جمعہ کے روز "والدین کی عظمت اور ہمارا معاشرہ” کے عنوان پر مفتی ریاض الدین امجدی صاحب نے نہایت مؤثر اور بامقصد خطاب کیا۔
اپنے خطاب میں مفتی ریاض الدین امجدی صاحب نے والدین کی عظمت اور ان کی خدمت کی اہمیت کو قرآن و حدیث کی روشنی میں اجاگر کیا۔ انہوں نے فرمایا کہ والدین دنیا میں انسان کے لیے اللہ کی سب سے عظیم نعمت ہیں اور ان کی خدمت اور اطاعت انسان کی کامیابی اور خوش نصیبی کا ذریعہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج کے معاشرے میں مغربی ثقافت کے اثرات کی وجہ سے والدین کے ساتھ بدسلوکی کا رجحان بڑھتا جا رہا ہے جو کہ قابل افسوس اور معاشرتی بگاڑ کا سبب بن رہا ہے۔
مفتی صاحب نے نوجوانوں کو نصیحت کی کہ وہ اپنے والدین کی دعاؤں اور محبت کو اپنی زندگی کا سرمایہ سمجھیں اور ان کی خدمت اور فرماں برداری کو اپنی زندگی کا مقصد بنائیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ جس معاشرے میں والدین کا احترام نہیں کیا جاتا، وہ معاشرہ کبھی ترقی نہیں کر سکتا۔
خطاب کے دوران انہوں نے قرآن کی آیات اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی احادیث مبارکہ سے والدین کی خدمت کے انعامات اور نافرمانی کے نتائج کو بھی بیان کیا۔ مفتی صاحب کا خطاب نمازیوں پر گہرا چھوڑا۔
رپورٹر:- آصف جمیل امجدی