سنت کبیرنگر: 31 اکتوبر (ہماری آواز)
ہندوستان کے مشہور صوفی بزرگ خطیب البراهین حضرت علامہ الحاج صوفی محمد نظام الدین قادری مصباحی محدث بستوی علیہ الرحمہ کا 11 واں عرس پاک 3 اور 4 نومبر کو خانقاہ قادریہ برکاتیہ رضویہ نظامیہ ا گیا شریف میں منعقد ہوگا ۔ عرس کمیٹی کے عہدیداران و کارکنان نیز عقیدت مند عرس کے پروگرام کی تیاریاں جنگی پیمانے پر شروع کر دی ہیں۔ واضح ہو کہ کے پر کر واضح ہو کہ خطیب البراہین حضرت علامہ الحاج پیر صوفی محمد نظام الدین قادری برکاتی محدث بستوی ایک جید عالم دین اور صوفی بزرگ کے طور پر مشہور ہیں ان کے مریدین و متوسلین ملک کے مختلف ریاستوں میں لاکھوں کی تعداد میں موجود ہیں ہر سال ان کا سالانہ عرس بڑے تزک و احتشام کے ساتھ منایا جاتا ہے۔ جس میں بیرون ملک کے علاوہ ملک کے مختلف صوبوں سے عقیدت مند پہنچتے ہیں۔ موصولہ اطلاع کے مطابق 3 نومبر بروز اتوار کو بعد نماز فجر قرآن خوانی سے عرس نظامی کا آغاز ہوگا ۔ بعد نماز ظہر نظامی منزل سے چادر دگا گر کا جلوس برآمد ہوگا۔ تا ہم مزار پر انوار پر چادر پوشی اور گل پوشی کا جو سلسلہ شروع ہو گا وہ شام تک جاری رہے گا ۔ بعد نماز عشاء عالمی نظامی کا نفرنس منعقد ہوگی ۔ جس میں ملک و بیرون ملک کے علمائے کرام و مشائخ عظام و شعرائے اسلام شرکت کریں گے ۔ 4 نومبر بروز پیر صبح 8:00 بجے معمولات اہلسنت والجماعت کے مطابق قل شریف کی رسم ادا کی جائے گی تاہم شجرہ خوانی ، فاتحہ اور ملک وملت کی خوشحالی کی عا کے ساتھ عرس کی تمام تقریبات اختتام پذیر ہو جائے گی ۔
