علماے کرام نے میمورنڈم دے کر خاطیوں پر سخت کارروائی کی مانگ کی
ممبئی/بہرائچ: 30 اکتوبر
بہرائچ شریف میں موجود آل انڈیا سنی جمعیۃ العلماء ورضا اکیڈمی وجمعیت علماء اہلسنت ممبئی کے ایک بڑے وفد نے معین المشائخ حضرت علامہ سید معین الدین اشرف اشرفی الجیلانی قومی صدر آل انڈیا سنی جمعیۃ العلماء کی سرپرستی میں ضلع کی اپس پی ورندا شکلا سے ملاقات کی اور میمورنڈم دیکر مہسی مہراج گنج فساد کے خاطیوں پر کڑی کاروائی کی مانگ کی
یاد رہے کہ فساد متاثرین کے لئے
قائد ملت الحاج محمد سعید نوری بانی رضا اکیڈمی و شہزادہ شیر ملت مولانا اعجاز احمد کشمیری وحضرت مولانا امان اللہ رضا مفتی صادر رضا ثقافی قاری عبد الرحمٰن ضیائی حافظ صغیر حنفی پر مشتمل وفد پہلے سے ہی بہرائچ میں موجود ہے اور فساد متاثرین کی امداد کیلئے علماء کرام وشہر کے دانشوروں سے تبادلہ خیال کیا جارہا ہے
آج اس سلسلے میں شہر کی کپتان ورندا شکلا سے خصوصی ملاقات کی گئی اور امن و امان قائم رکھنے کی اپیل کی
مذکورہ وفد کی سرپرستی کرتے ہوئے معین المشائخ حضرت علامہ سید معین الدین اشرف اشرفی الجیلانی نے کہا کہ بہرائچ شریف کے مہراج گنج میں ہوئے فساد پر گہرے صدمے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ فساد کسی بھی شہر یا ضلع میں ہو اس کا اثر پورے ملک پر پڑتا ہے نظام امن کو نقصان پہنچتا ہے جس پر روک لگانے کی سخت ضرورت ہے
آپ نے مزید کہا کہ بہرائچ کے مہراج گنج میں ہوئے فساد متاثرین چاہے ان کا تعلق کسی بھی کمیونٹی سے ہو ان کے گھروں کی باز آبادکاری بہت اہم ہے ان کا اعتماد بحال کرنا انتظامیہ کی اہم ذمہ داری ہے ہم تمام متاثرین کے ساتھ کھڑے ہیں جس حد تک راحت رسانی کا کام ہوسکتا ہے آل انڈیا سنی جمعیۃ العلماء ورضا اکیڈمی وجمعیت علماء اہلسنت ممبئی ضرور کرے گی
حضرت معین میاں صاحب نے آخر میں محترمہ شکلا کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ غیر جانبدارانہ تحقیقات ہوں خاطیوں پر کڑی کاروائی ہو اور یہ کوشش رہے کہ متاثرہ افراد کو راحتی اشیاء کی پریشانی نہ ہو
رضا اکیڈمی کے بانی الحاج محمد سعید نوری صاحب نے برجستہ طور پر کہا کہ جو بھی مجرم ہوں ان کو سزا ملے لیکن کسی کے دباؤ میں آکر اقلیتی برادری کو نشانہ نہ بنایا جائے جس سے قانون کی بالادستی پر غلط اثر پڑے آپ نے ورندا شکلا کے ایک سوال پر کہا کہ پولیس افسران کا کردار بھی شک کے دائرے میں ہے کہ اس وقت پولیس خاموش تماشائی بنی رہی جس کی وجہ سے اتنا بڑا فساد مہراج گنج میں رونما ہوا
حضرت نوری صاحب نے کہا کہ آئندہ کوشش ہوکہ اس طرح کے واقعات پیش نہ آئے جسے دیکھنے کر یہ نہ ہو کہ یہ ایک صوبہ کا نقصان ہے بلکہ پورے ملک کا نقصان ہوتا ہے
شہزادہ شیر ملت حضرت مولانا اعجاز احمد کشمیری نے کہا کہ جس طرح کی رپورٹس ہمیں ملی ہیں وہ افسوس ناک ہیں کہ دن کے اجالے میں مذہبی جنونیوں نے گھروں کو جلا دیا تباہی وبربادی کی یہ تصویریں پورا ملک دیکھ رہا ہے لہذا جن شرپسندوں نے اس طرح کی سازشیں رچی ہیں انہیں کیفر کردار تک پہنچا یا جائے اور متاثرین کے اعتماد کو بحال کیا جائے
حضرت مولانا امان اللہ رضا مہراج گنج کا دورہ کرتے ہوئے کہا کہ جگہ جگہ پولیس انتظامیہ گشت کررہی ہے جسے دیکھ کر محسوس ہوتا ہے کہ پولیس محکمہ لوگوں کے اعتماد کو بحال کرنے میں لگا ہے جائے حادثہ پر سخت نگرانی ہے کسی کو بھی جانے کی اجازت نہیں ہے ریلیف کا کام کرنے والی تنظمیں بہتر طور پر کا م کررہی ہیں انتطامیہ سے اجازت ملنے پر آل انڈیا سنی جمعیۃ العلماء ورضا اکیڈمی وجمعیت علماء اہلسنت ممبئی کی ٹیم بہتر امدادی کارروائیاں شروع کرے گی
وفد کی تمام باتوں کو سن کر ایس پی محترمہ نے کہا کہ ہم نے دونوں طرف کے لوگوں سے اپیل بنا کر رکھنے کو کہا ہے تاکہ کسی بھی طرح کا دوبارہ کوئ حادثہ نہ ہو
وفد کے ساتھ شہر بہرائچ کے ذمہ دران علماء
مولانا معین الدین صاحب
مولانا محمد عارف
مولانا سبطین رضا نوری ازہری
مولانا اعظم رضا حشمتی
مولانا انیس صاحب
مولانا نظام الدین
تیجے خان
طارق خان
وغیرہ شامل تھے