تعلیمی گلیاروں سے علی گڑھ

مدرسہ اصلاح معاشرہ تعلیم آباد میں علماء کرام کی آمد پر استقبالیہ تقریب کا انعقاد

باوقار زندگی گزارنے کے لیے علم حاصل کرنا ضروری ہے۔ علمائے کرام

علی گڑھ: 22 اکتوبر، ہماری آواز (راست)
مدرسہ اصلاح معاشرہ تعلیم آباد وحید نگر علی گڑھ میں مختلف صوبوں سے اسلامک اسکالرز کی آمد پر استقبالیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا
استقبالیہ تقریب کا آغاز محمد عرشان کی تلاوت قرآن سے کیا گیا.
فتح پور سیکری سے تشریف لائے مولانا احمد بہاءالدین نقشبندی نے خوبصورت اور نرالے لہجے میں نعت پاک پیش کرتے ہوئے حمد و نعت کی فضیلت کو واضح فرمایا، اور بچوں کو محنت اور لگن سے پڑھائی میں دھیان دینے کو کہا، اساتذہ، والدین اور مزید اپنے سے بڑے حضرات کی تعظیم و توقیر کرتے رہیں.

گشن گنج بہار سے تشریف لائے مولانا شیر محمد مصباحی نے کہا کہ حفظ کرنے والے بچے بعد نماز مغرب خوب دلجمعی کے ساتھ قرآن پاک یاد کریں، پڑھائی کے درمیان آپس میں بات کرنے سے گریز کریں، وقت پر مدرسہ پہنچنے کی کوشش کریں. نماز پنجگانہ وقت پر ادا کریں، موبائل وغیرہ کے استعمال سے دور رہیں.

بھوپال مدھیہ پردیش سے تشریف لائے مولانا حسن مرکزی نے بچوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اچھے بچوں کی صحبت میں رہیں، پڑھائی کے وقت پڑھائی کریں، کھیل کے وقت کھیلیں، ایسا کام کریں جس سے ادارہ، اساتذہ، والدین کا نام روشن ہو اور ایسا کام نہ کریں جس سے بدنامی کا خدشہ ہو.
لکھنؤ سے مولانا ابرار مصباحی ،اندور سے مولانا شاہد مصباحی اور مولانا تجمل مرکزی، گجرات سے مولانا سلمان برکاتی ،بنگال سے مولانا افسر مصباحی تشریف لائے.

آخر میں مولانا ضیاء الرحمن امجدی نے تمام علماء کرام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ
الحمدللہ حضور محبوب العلماء سید محمد امان میاں قادری( ولی عہد خانقاہ برکاتیہ مارہرہ مطہرہ)مدظلہ العالی والنورانی کے لگائے ہوئے گلشن البرکات اسلامک ریسرچ اینڈ ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ علی گڑھ سے کثیر تعداد میں علماء کرام فیضیاب ہوکر مختلف ممالک، مختلف صوبے، مختلف شہروں میں دین اسلام کی خدمات انجام دے رہے ہیں.

اس موقع پر مدرسہ اصلاح معاشرہ تعلیم آباد وحید نگر علی گڑھ کے اساتذہ کرام مولانا غلام مرسلین اشرفی ،مولانا ضیاء الرحمن امجدی ،مولانا ساغر جمیل مرکزی ،مولانا انس ،مولانا افضل فیضی ،ڈاکٹر طارق اور کافی تعداد میں طلبہ موجود تھے .

اپنے وہاٹس ایپ پر تازہ ترین خبریں پانے کے لیے یہاں کلک کریںْ!

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے