نیتی آیوگ کی رپورٹ کےمطابق اتر پردیش کا سب سے غریب ضلع بہرائچ شریف اس وقت بھگوا دھاری حکومت کی شہ پر آگ سے جھلس رہا ہے چاروں طرف مسلمانوں کو تباہ و برباد کیا جارہا ہے ان کی املاک کو نقصان پہنچا یا گیا یہ نہ صرف مسلمانان بہرائچ بلکہ ملک بھر کے مسلمانوں کے لیے افسوس ناک ہے ستم بالائے ستم بےقصور مسلمانوں کا انکاؤنٹر پھرگھروں پر بلڈوزر سب انتظامیہ منظم پلاننگ کے تحت کررہی ہے اس سلسلے میں تبادلہ خیال کرنے اور بہرائچ کے فساد متاثرین کی مدد کو ممکن بنانے کے لئے آل انڈیا سنی جمعیۃ العلماء ورضا اکیڈمی وجمعیت علماء اہلسنت ممبئی کی جانب سے مشترکہ طور پر بتاریخ 22اکتوبر 2024صبح 11بجے ہانڈی والی مسجد سیفی جبلی اسٹریٹ ممبئی 3 میں اہم ترین میٹنگ رکھی گئی ہے جس میں ذمہ دران شہرعلماءومشائخ کی شرکت یقینی ہے،آپ علماء کرام وائمہ مساجد واساتذہ مدارس وہمدردان قوم و ملت سے اپیل ہے کہ وقت مقررہ پر تشریف لاکر اپنی آرا سے نوازیں اور اپنے مظلوم بھائیوں کی مدد کیلئے ٹھوس اور جامع لائحہ عمل تیار کریں۔
(منجانب)
آل انڈیا سنی جمعیۃالعلماء
،رضااکیڈمی، جمعیت علمائے اہلسنت ممبئی
(اپیل گزار)
صاحبزادہ و جانشین شیر ملت
مولانا اعجاز احمد کشمیری
خطیب و امام ہانڈی والی مسجد ممبئی 3
