برادران اسلام۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
ضروری عرض ہے کہ بہرائچ شریف مہراج گنج کے ہنسا پر بہت ساری خانقاہیں اکابرین علماء کرام وفقہاء عظام ودانشوران سرگرم عمل ہیں انہیں مالی اور قانونی مدد کرنے کے لئے بھی بہت ساری خانقاہوں اور مدارس اہل سنت سے تعاون کے سلسلے میں فون آرہے ہیں بالخصوص غازی ملت حضرت علامہ مولانا غلام رسول بلیاوی صاحب قبلہ اور اسیر مفتی اعظم ہند الحاج محمد سعید نوری صاحب اور شہزادہ شیر ملت علامہ اعجاز صاحب کشمیری اور دیگر اکابرین علماء کرام پورے طور پر حمایت دینے کے لئے تیار ہیں آپ حضرات یہ سمجھیں کہ اہل سنت والجماعت کی خانقاہیں خاموش ہیں اور ہمارے علماء کرام خاموش ہیں کسی حکمت کے پیش نظر خاموش ہیں کچھ علماء کرام ودانشوران مدارس دینیہ کے تعلق سے جو معاملہ سپریم کورٹ میں چل رہا ہے اس کام میں مشغول ہیں انہیں نے بھی حمایت کا وعدہ کیا ہے لیکن وہاں جانے اور انہیں مآلی تعاون دینے کے لئے پرمیشن کی سخت ضرورت ہے ورنہ دقتیں بڑھ جائے گی اس لئے ملک کے اصول وضوابط پر چلنا ضروری ہے البتہ ان کی حمایت کا سلسلہ جاری ہے اور جاری رہے گا بس آپ حضرات کی دعاء تعاون، شفقت عنایت حمایت قائم رہے۔
احقر نظام احمد قادری مصباحی خادم تحریک پیغام انسانیت انڈیا