اہم خبریں

ریلوے کی نئی پالیسی: اب 120 دنوں پہلے نہیں ہوگی بکنگ

ایڈوانس ریزرویشن کی مدت میں کمی۔

یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ یکم نومبر 2024 سے، موجودہ ایڈوانس ریزرویشن کی مدت 120 دن سے کم کرکے 60 دن کی جا رہی ہے (سفر کے دن کو چھوڑ کر)، اور بکنگ اسی کے مطابق کی جائے گی۔ تاہم، 31 اکتوبر 2024 تک کی جانے والی تمام بکنگز 120 دن کی پالیسی کے تحت برقرار رہیں گی۔ مزید برآں، 60 دن کی مدت کے بعد بکنگ کی منسوخی کی اجازت نہیں ہوگی۔

روزانہ دن میں چلنے والی مخصوص ٹرینوں جیسے تاج ایکسپریس، گومتی ایکسپریس وغیرہ کے معاملے میں کوئی تبدیلی نہیں کی جائے گی جہاں پہلے سے ہی کم وقت کی پالیسی موجود ہے۔

غیر ملکی سیاحوں کے لیے 365 دن کی مدت میں بھی کوئی تبدیلی نہیں ہوگی۔

تمام ممکنہ ذرائع سے اس تبدیلی کی اطلاع عوام تک پہنچانے کی ہدایت دی گئی ہے۔”

یہ تبدیلیاں 1 نومبر 2024 سے نافذ ہوں گی۔

اپنے وہاٹس ایپ پر تازہ ترین خبریں پانے کے لیے یہاں کلک کریںْ!

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے