حیدرآباد و تلنگانہ مذہبی گلیاروں سے

تقدیس رسالت کانفرنس 20 اکتوبر کو

حیدرآباد: 19؍اکتوبر (راست) تعظیم وتوقیر نبی اور حرمت رسولﷺکے عنوان پر عظیم الشان ‘تقدیس رسالت’ کانفرنس مورخہ 20 اکتوبر، بروز اتوار بعد نماز عشاء ایم۔ایس۔ فنکشن ہال،صالحین کالونی،نواب صاحب کنٹہ حیدرآباد میں مولانا مفتی خلیل احمد شیخ الجامعہ وامیر جامعہ نظامیہ کی زیر سرپرستی منعقد ہوگی۔
مولانا ڈاکٹر مفتی حافظ سید ضیاء الدین نقشبندی شیخ الفقہ وصدر مفتی جامعہ نظامیہ صدارت فرمائیں گے۔ جبکہ مولانا ڈاکٹر محمد سیف اللہ شیخ الادب ونائب شیخ الجامعہ جامعہ نظامیہ،مولانا مفتی حافظ سید صغیر احمد نقشبندی شیخ الحدیث جامعہ نظامیہ،مولانا مفتی محمد انوار احمد نائب شیخ التفسیر جامعہ نظامیہ اور مولانا ڈاکٹر حافظ سید خلیل اللہ بشیر اویس نقشبندی بانی ابو الفدا اسلامک ریسرچ سنٹر کے خطابات ہوں گے۔ وہیں مولانا ڈاکٹر حافظ سید احمد غوری نقشبندی نائب شیخ المعقولات جامعہ نظامیہ افتتاحی کلمات ادا کریں گے۔
ملک و ملت کے نامور علمائے کرام، مشائخ عظام اور دانشوران قوم وملت بحیثیت مہمانان خصوصی شرکت کریں گے۔ اس موقع پر مولانا مفتی خلیل احمد اسلامی تحقیقاتی ادارہ "مرکز انوار السنۃ” کا افتتاح فرمائیں گے۔استقبالیہ کمیٹی برائے کانفرنس نے عوام الناس واہل ذوق اصحاب سے شرکت و استفادہ کی گزارش کی ہے۔

اپنے وہاٹس ایپ پر تازہ ترین خبریں پانے کے لیے یہاں کلک کریںْ!

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے