گھوسی میں ہر سال کی طرح اس سال بھی جامعہ امجدیہ رضویہ گھوس کے طلبہ نے آستانہ صدرالشریعہ علیہ الرحمہ سے جلوس غوثیہ انتہائی تزک و احتشام کے ساتھ نکالا۔ اس موقع پر غوث پاک کی منقبت اور تکبیر و رسالت کے نعرے لگائے گئے۔ جلوس گھوسی کی گلیوں سے ہوتا ہوا قادری منزل پہنچا جہاں جلوس کا اختتام پذیر ہوا۔
اختتامی تقریب میں شہزادۂ صدرالشریعہ حضور محدث کبیر دامت برکاتہم نے پوری امت مسلمہ اور ہندوستان کے لیے امن و سلامتی کے لیے دعا کی۔ انہوں نے بہرائچ شریف کے مسلمانوں کے لیے بھی خصوصی دعا کی۔
اس موقع پرجلوسِ غوثیہ میں شریک تمام افراد نے اتحاد اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کا مظاہرہ کیا۔ یہ جلوس ہر سال غوث پاک کی یاد میں نکالا جاتا ہے اور اسے شہر کے سماجی اتحاد کی علامت سمجھا جاتا ہے۔