ادبی گلیاروں سے بارہ بنکی

استاد شاعر الحاج نصیر انصاری کا سلام پر مبنی مجموعۂ کلام "ذکرِ کربلا” کی رسمِ اجراء

بارہ بنکی (ابوشحمہ انصاری)استاذ شاعر الحاج نصیر انصاری کا مجموعہ کلام ذکرِ کربلاکا رسمِ اجرا نبی گنج میں واقعہ انکے مکان پر منعقد ہوا۔جسکی صدارت ماہرِ عروض فن شمیم حیدر ردولوی نے کی۔ نظامت کے فرائض ھزیل لعل پوری نے بخوبی ادا کی۔ مہمانانِ خصوصی کے طور پر انور خان نیورا،اختر جمال عثمانی اور ایس ایم حیدر شریک رہے۔

محفل کا آغاز تلاوتِ کلامِ الٰہی سے کیا گیا۔ جبکہ بارگاہِ رسالت ماب میں شاداب سرل نے نعت  پاک پیش کی۔ بعد ازاں صدر محفل اور تمام مہمانانِ خصوصی کی گل پوشی کر کے اُن کا استقبال کیا گیا۔ اِس کے بعد الحاج نصیر انصاری کے تمام شاگردوں نے اپنی محبت کا اظہار کرتے ہوئے اپنے استاد کو یکے بعد دیگرے گل پوشی کی۔

اپنے صدارتی خطبے میں شمیم حیدر نے الحاج نصیر انصاری کی زندگی پر روشنی ڈالتے ہوئے فرمایا کہ نصیر انصاری نہ صرف ایک بہترین لب و لہجے کے شاعر ہیں، بلکہ ذاتی طور پر بھی ایک بہترین، نیک دِل اور رحم دِل انسان ہیں۔ انور خان نے فرمایا کہ الحاج نصیر انصاری کے اشعار اُن کے اہلِ بیت اطہار سے بے پناہ محبت کرنے کی تصدیق کرتے ہیں۔ بزم کے جنرل سیکرٹری ھزیل لعل پوری نے نے کہا کہ کسی بھی شاعر کا کلام اُس کی شخصیت کا آئینہ ہوتا ہے ۔اور اِس مجموعہ میں جِس طرح کے اشعارنصیر انصاری نے قلم بند کیے ہیں، وہ کوئی ایک عاشق روسول اور عاشق أہل بیت ہی کر سکتا ہے۔ انہوں نے اپنے کلام سے ثابت کر دیا ہے کہ جو اہلِ بیت کا عاشق نہیں ہے تو صرف رسول اللہ سے محبت کرنے کا دعویٰ بھی اُس کا جھوٹا ہے۔ رسول اللہ کا سچا عاشق وہی ہوتا ہے جو اُنکے اہلِ بیت سے محبت کرتا ہے۔ اِنکے علاوہ ایس ایم حیدر، اختر جمال عثمانی، صغیر نوری، مجیب کرنیل گنجوی وغیرہ نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔اس موقع پر عرفان بارہ بنکوی (لکھنؤ) مولانا مشایخی،عزم گونڈوی، مختار فاروقی، ببلو وارثی، ڈاکٹر ریحان علوی، ماسٹر عرفان انصاری، اسلم سیدن پوری، عدیل منصوری، نفیس بارہ بنکوی، کلیم طارق،اثر سیدن پوری ،راشد ظہور، آدرش بارہ بنکوی، سرور کنتوری، طفیل زید پوری ،سلیم ہمدم ردولوی،مجیب ردولوی ،عارف شہاب پوری صبا جہانگیرآبادی ، شمس زکریاوی بشر مسولوی،نظر مسولوی ،افسر بارہ بنکوی، دانش رام پوری، مسٹر امیٹھوی، طالب اعلیٰ پوری سمیت تمام شعراء اور سامعین موجود رہے۔

اپنے وہاٹس ایپ پر تازہ ترین خبریں پانے کے لیے یہاں کلک کریںْ!

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے