بہار مذہبی گلیاروں سے

بہار شریف کے گڑھ میں حضرت سیدنا قادر قمیص رحمة اللہ علیہ کا عرس آج

بہار شریف ( پریس ریلیز)

شہر بہار شریف کا مشہور و معروف محلہ گڑھ میں 15 اکتوبر بروز منگل حضرت سیدنا قادر قمیص رحمتہ اللہ علیہ کا عرس تزک و احتشام کے ساتھ منایا جائے گا آستانہ کے خادم سجاد شاہ نے بتایا کہ گیارہویں شریف کے دن بعد نمازِ مغرب آستانہ عالیہ کے احاطے میں ایک عظیم الشان جلسہ میلادالنبی ﷺ کا انعقاد کیا جائے گا جس میں شہر کے نوجواں خطیب حضرت حافظ و قاری محمد توصیف عالم بہاری امام و خطیب مسجد تاج ومعلم مدرسہ فردوسیہ بڑی درگاہ کی شرکت یقینی ہے اور آستانہ عالیہ پر بعد نمازِ عشاء حضرت سیدنا قادر قمیص رحمتہ اللہ علیہ کے آستانہ عالیہ پر چادر پوشی و گل اندازی کی رسم ادا کی جائے گی اور ملک و ملت کے لئے دعائیں کی جائے گی آستانہ عالیہ کے خادم نے عقیدت مندان اولیاء سے شریکِ عرس ہوکر فیضانِ اولیا سے مالامال ہوں 

اپنے وہاٹس ایپ پر تازہ ترین خبریں پانے کے لیے یہاں کلک کریںْ!

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے