السلام علیکم ورحمۃ اللہ تعالی وبرکاتہ
سوشل میڈیا پر ایک تحریر گردش کر رہی ہے کہ امیر المؤمنین فی الحدیث؛ نائب قاضیٔ اسلام فی الہند؛سلطان الاساتذہ؛حضور محدث کبیر علامہ ضیاء المصطفی صاحب قبلہ مدظلہ النورانی(اطال اللہ عمرہ) کی طبیعت سخت علیل ہے؛ جسے پڑھ کر حضرت کے مریدین و متوسلین اور آپ کےحلقۂ احباب وتلامذہ میں بہت زیادہ تشویش اور بے چینی پھیل چکی ہے-
لہذا اس تعلق سے عرض یہ ہے کہ حضرت کی طبیعت الحمدللہ ٹھیک ہے کوئی تشویش کی بات نہیں ہے؛ ابھی کل(9/10/2024) بھی جامعہ میں آپکی جلوہ گری ہوئی تھی اور اپنی زبان بافیض سے بخاری شریف کا حسب دستور درس دیا تھا لیکن آج کمزوری کا احساس کچھ زیادہ تھا جس کا مؤثر علاج الحمدللہ ہو رہا ہے باقی گھبرانے جیسی کوئی بات نہیں ہے-
فقط والسلام
(مولانا)علاء المصطفی صاحب(قبلہ) شہزادۂ حضور محدث کبیر (ناظم اعلی جامعہ امجدیہ رضویہ گھوسی مئو
یو-پی
10/10/2024
یہ تھی جھوٹی خبر
السلام علیکم ورحمۃ اللہ تعالی وبرکاتہ
ابھی عشاء کی نماز سے پہلے میری بات جناب مولانا ابرار صاحب قبلہ امجدی شراوستی سے ہوئی
انہوں نے بتایا کہ جامع معقولات و منقولات استاذ الاساتذہ امیر المومنین فی الحدیث حضور محدث کبیر علامہ ضیاء المصطفی قادری مدظلہ العالی کی طبیعت بہت زیادہ علیل ہے ابھی وہ کچھ دیر پہلے مزار حضور صدر الشریعہ علامہ امجد علی اعظمی علیہ الرحمۃ والرضوان پر تشریف لائے اور بہت دیر تک فاتحہ خوانی کی اورتمام طلباء کے لئے دعا کی نیز اپنے تینوں بیٹوں کو بلا کر ان کو کچھ وصیت و نصیحت کی۔ جب اپ اوپر چڑھنے لگے تو آپ اتنا کمزور تھے کہ اوپر کے سیڑھی پر چڑھ نہیں پائے۔
تو مجبورا مولانا ابو یوسف محمد صاحب قبلہ نے عرض کیا کہ حضور آپ نیچے ہی سے جو کہنا ہو کہ لیں اوپر چڑھنے میں طبیعت زیادہ بگڑ جائے گی۔
پھر آپ نے اوپر دیکھا اور ایسا محسوس ہو رہا تھا کہ آپ بہت زیادہ گھبراہٹ میں مبتلا ہیں۔
آپ کا چہرہ ایک دم سرخ ہو چکا تھا۔
دوسری طرف طلباء میں ماتم مچا ہوا تھا پھر اس کے بعد آپ اپنے حجرۂ خاص تشریف لے گئے ۔
لہذا آپ سبھی حضرات سے میری پر خلوص گزارش ہے کہ حضور استاذ الاساتذہ امیرمومنین فی الحدیث حضور محدث کبیر مد ظلہ العالی کی شفایابی کے لیے جمعہ میں اور پنج وقتہ نمازوں میں ضرور دعا کریں ۔
اللہ تبارک و تعالی اپنے پیارے حبیب سرکار مدینہ صلی اللہ تعالی علیہ وسلم کے صدقے و طفیل سے استاد محترم کو شفائے کاملہ عاجلہ عطا فرمائے امین۔۔ العارض :- فقیر بلال سیوانی