دھولیہ:
عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی مناسبت سے خاندیش کے شہر ڈونڈائچہ میں جلوسِ عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ والہ وسلم نکالا گیا تھا. امن دشمن شر پسند عناصر نے شر انگیزی کی. املاک مسلمین کو نقصان پہنچایا گیا. مسلم نوجوانوں کی بے جا گرفتاری بھی باعث فکر ہے. اس سلسلہ میں جیلانی مشن شاخ دھولیہ اور ڈونڈائچہ کے ذمہ داران نے متاثرین کی امداد کے لیے سروے کیا نیز 27-ستمبر بروز جمعہ دھولیہ شہر کی تقریباً تمام مساجد اہل سنت میں نقدی ریلیف جمع کی گئی. اور بروز پیر 30-ستمبر 2024ء کو ڈونڈائچہ کے 43- مسلم متاثرین گھروں کے ذمہ داران تک نقدی کی صورت میں ریلیف پہنچائی گئی.
شہزادۂ غوث اعظم پیر سید عبدالقادر جیلانی میاں کی سرپرستی میں جیلانی مشن کے اراکین نے اپنی خدمات پیش کیں.دھولیہ سے امدادی رقوم پہنچانے کے لیے منصور احمد قادری، لیاقت قادری (پہلوان)، محمد نبیل رضوی، حاجی محمد سمیع، محمد سہیل رضوی، مبین بھائی (ٹھیکیدار)، ناظم علی (وِکّی) وغیرہ افراد شامل قافلہ تھے جب کہ ڈونڈائچہ کے مقامی احباب بھی موجود تھے. ایسی تحریری رپورٹ جیلانی مشن شاخ دھولیہ نے ارسال کی.
