تہران: 2 اکتوبر
ایرانی فوج کے سربراہ نے کہا ہے کہ اسرائیل نے ایران کے خلاف کوئی کارروائی کی تو جوابی ردِعمل منگل کے حملوں سے بھی شدید ہوگا۔
عرب نشریاتی ادارے ‘الجزیرہ’ کے مطابق بدھ کو ایک بیان میں ایرانی فوج کے سربراہ محمد باقری نے دعویٰ کیا کہ منگل کو ایران کے میزائل حملوں میں موساد کے ہیڈکوارٹر سمیت اسرائیل کی دو ایئر بیسز کو کامیابی سے نشانہ بنایا گیا۔
اُن کا کہنا تھا کہ ایران کے میزائل حملے میں اسرائیل کے صنعتی، معاشی مرکز یا عوامی مقامات کو نشانہ نہیں بنایا گیا حالاں کہ ایسا کرنا بالکل ممکن تھا۔