بارہ بنکی(ابوشحمہ انصاری) نئی تعلیمی پالیسی 2020 کے ذریعے ملکی زبان اور ریاست کی زبان کو ترقی دینے کی بات کہی گیی ہے ۔ آئین ہند کے351شیڈیل کے ذریعے ہندی کی ترویج و ترقی کے لیے کوشاں رہنے کو کہا ہے ۔ سی آئی ای ٹی ۔ان سی ای آر ٹی نی اسی ضمن میں 26,27 ستمبر اپنے سنستھان میں ایک ورکشاپ اور مشاعرے کوی سمیلن کا انعقاد کیا ہے ۔صوبے اترپردیش سے کئی اضلاع سے اساتذہ شعرا اس موقع پر شرکت کریں گے۔بارہ بنکی سے عدیل منصوری جو صدر جمہوریہ ہند سے انعام یافتہ ٹیچر ہیں اس تقریب میں شرکت کر کے اپنے ضلع اور صوبے کی نمائندگی کریں گے۔
