بین الاقوامی

غزہ جنگ ایک ختم نہ ہونے والا ڈراؤنا خواب: اقوام متحدہ

نیویارک: 24 ستمبر (ایجنسی)
اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کا سالانہ سربراہی اجلاس نیویارک میں شروع ہو گیا ہے۔ منگل کو اجلاس کا آغاز اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کے خطاب سے ہوا۔ گوتریس نے اپنے خطاب میں غزہ جنگ کی صورتِ حال کو ایک ختم نہ ہونے والا ڈراؤنا خواب قرار دیا۔

لبنان کی صورتِ حال پر ان کا کہنا تھا کہ ہم سب کو اس بڑھتی کشیدگی پر خبردار ہو جانا چاہیے۔ لبنان جنگ کے دہانے پر ہے۔ لبنان کے شہری، اسرائیل کے شہری اور دنیا کے لوگ اس کے متحمل نہیں ہوسکتے کہ لبنان دوسرا غزہ بن جائے۔ انتونیو گوتریس نے اپنے خطاب میں روس یوکرین جنگ اور سوڈان میں خانہ جنگی پر بھی بات کی۔

اقوامِ متحدہ کے 79 ویں سربراہی اجلاس میں روایت کے مطابق سربراہانِ مملکت میں سب سے پہلے برازیل کے صدر خطاب کریں گے جس کے بعد امریکہ کے صدر جو بائیڈن کا خطاب ہوگا۔ صدر جو بائیڈن کا خطاب آپ وائس آف امریکہ اردو کی ویب سائٹ اور سوشل میڈیا پیجز پر بھی دیکھ سکیں گے۔

اپنے وہاٹس ایپ پر تازہ ترین خبریں پانے کے لیے یہاں کلک کریںْ!

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے