سماجی گلیاروں سے مذہبی گلیاروں سے مہاراشٹرا

آل انڈیا میلاد کونسل کے اعلان پر ہر پیر کی دوپہر مسجد نوری عارج خلیل کے احاطے سے "لنگرِ رسول” تقسیم ہوگا۔ رضا اکیڈمی کا اعلان

پندرہ سو سالہ جشنِ عید میلاد النبیﷺ کی تقریبات کا آغاز "لنگرِ رسول” سے ہوا

مالیگاؤں: حضورِ اکرم، مصطفیٰ جانِ رحمت صلی اللہ علیہ وسلم کے ١٤٩٩/ویں یومِ ولادت، یعنی گزرے عیدِ میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم سے مسجد و مدرسہ اہلسنت نوری عارج خلیل، نزد اقصٰی کالونی سے ١٥٠٠/ویں عیدِ میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کی تقریبات کا آغاز ہوا، اس موقع پر محلہ گلشنِ نوری عارج خلیل کے ساکن مسلمانانِ اہلسنّت، خواتین و حضرات اور مسجد کے مصلیان کی جانب سے تقریباً بارہ لاکھ مرتبہ درود شریف کا ورد کیا گیا، 22 مرتبہ ختمِ قرآن کریم، 22 نصاب سورہء یسین کا ورد، 42 ہزار مرتبہ آیت کریمہ کا ورد، 65 ہزار مرتبہ کلمہء شہادت کا ورد، 21 ہزار سے زائد قل شریف کا ورد اور دیگر اوراد و وظائف کے ساتھ 12 پائلی کھانے کی نیاز کا ایصالِ ثواب بارگاہِ رسالت مآب صلی اللہ علیہ وسلم میں پیش کیا گیا۔ اس موقع پر خلیفہء اشرف الفقہا و خلیفہء حضور محدثِ کبیر، مولانا احمد رضا ازہری صاحب نے اپنے پُر مغز خطاب میں رحمتِ عالم صلی اللہ علیہ وسلم کی اس خاکدانِ گیتی پر جلوہ افروزی کی برکتوں کا ڈکر خیر فرمایا، خصوصاً مصطفیٰ جانِ رحمت صلی اللہ علیہ وسلم کے موئے مبارک کے فضائل احادیث کی روشنی میں بیان فرماتے ہوئے آپ نے کہا کہ اس سے برکتیں حاصل کرنا صحابۂ کرام کا معمول رہا ہے۔ سمست میمن جماعت کے صدر حاجی شریف میمن کی صدارت میں منعقدہ "جشنِ ولادت رسول صلی اللہ علیہ وسلم” کی اس مبارک مجلس کے اختتام پر حضورِ پاک صلی اللہ علیہ وسلم کے موئے مبارک شریف کی زیارت کا اہتمام بھی کیا گیا۔ کثیر تعداد میں مصلیانِ مسجد و اہلیانِ محلہ نے نیاز و لنگرِ رسول سے استفادہ کیا۔ جبکہ حاضرین و شرکاء میں رضا اکیڈمی مالیگاؤں کے میمن افضل غازیانی، رضوی سلیم شہزاد، ڈاکٹر رئیس احمد رضوی، حافظ انیس الرحمن رضوی، حاجی اسمعیل میمن رضوی کے علاوہ شکیل احمد سبحانی، امتیاز خورشید، مولانا فرید، یوسف رضوی نے بہ نفسِ نفیس شریک مجلس ہوکر مسجد انتظامیہ کمیٹی کے نوجوانوں کی حوصلہ افزائی فرمائی۔

واضح کہ بانیِ رضا اکیڈمی اور چئیرمین آل انڈیا میلاد کونسل الحاج محمد سعید نوری صاحب قبلہ نے مسلمانان ہند سے اپیل و گزراش کی ہے کہ آنے والے ٥/ستمبر ٢٠٢٥ء کو پیغمبرِ اسلام، رحمتِ عالم، نورِ مجسم صلی اللہ علیہ وسلم کا "پندرہ سو سالہ عیدِ میلاد” مسلمان پورے سال منائیں اور نبیِ آخرالزماں صلی اللہ علیہ وسلم کا ذکرِ خیر کرتے رہیں۔ آل انڈیا میلاد کونسل و رضا اکیڈمی ممبئ کے اسی اعلان کا خیر مقدم کرتے ہوئے مالیگاؤں شہر میں بھی پندرہ سو سالہ جشنِ عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کی تقریبات آغاز کردیا گیا اور اب باقاعدہ ہفتہ واری "لنگرِ رسول” کی تقسیم کا آغاز ٢٣/ستمبر ٢٠٢٤ء پیر سے ہورہا ہے۔ اس موقع پر مسجد نوری عارج خلیل کے خطیب و امام حافظ شریف احمد رضوی نے پندرہ سو سالہ جشنِ ولادتِ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے وسیلے سے عالمِ اسلام کی عزت و سربلندی کے لیے خصوصی دعا فرمائی جبکہ مسجد کے بزرگ مصلی اصغر بابا کے ہاتھوں لنگرِ رسول کی تقسیم کا آغاز ہوا۔ مسجد انتظامیہ کمیٹی کے نوجوان ساجد میمن اور نواز قریشی نے بتایا کہ رضا اکیڈمی مالیگاؤں کی سرپرستی میں ان شاءاللہ سال کے پورے باون ہفتے مسجد اہلسنّت نوری عارج خلیل کے احاطے سے ہر پیر کو دوپہر ایک بجے سے "لنگرِ رسول” کی تقسیم ہوا کرے گی۔ آج جب ہفتہ واری "لنگرِ رسول” مسجد نوری عارج خلیل کے احاطے سے تقسیم کیا گیا تو اس موقع پر رضا اکیڈمی کے رضوی سلیم شہزاد، ساجد میمن، حافظ شریف رضوی (خطیب و امام مسجد نوری عارج خلیل)، نواز قریشی، رئیس قریشی، محبوب قریشی، شیخ شریف دادا صاحب، شیخ کلیم قریشی، اصغر بابا وغیرہ موجود رہے۔ اہلیانِ محلہ کے علاوہ راہگیروں اور اسکولی طلبہ نے بھی اس "لنگرِ رسول” سے استفادہ کیا۔

اپنے وہاٹس ایپ پر تازہ ترین خبریں پانے کے لیے یہاں کلک کریںْ!

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے