بہار مذہبی گلیاروں سے

بارہ ربیع الاول محسن انسانیت کی آمد کا دن ہے۔ مفتی آل مصطفی مرکزی مظفرپوری

مظفرپور(پریس ریلیز)مورخہ 12ربیع الاول 1446ھ مطابق 16/ستمبر2024ءبروز سوموار صبح آٹھ بجے سرزمین محمد پور مبارک،پرشوتم پور،مادھوپورسستا،حسن چک بنگرہ،گدھا،متھراپور،دارالعلوم قادریہ رضویہ چکبھکی ضلع مظفرپور بہار سے جشن عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پربہار موقع سے نہایت ہی شان و شوکت کے ساتھ جلوس محمدی نکالا گیا۔شہر سے لیکر گاؤں تک میں سرور کائنات حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کا یوم ولادت باسعادت پر نعرہ تکبیر ونعرہ رسالت کی گونج سنائی دیتی رہی اور نعت ومنقبت کے اشعار کے ساتھ فرزندان توحید کا اژدہام جلوس محمدی میں شامل ہوا۔مظفرپور کے مختلف شاہراہوں سےگزرتا ہوا مادھوپورپہونچا۔جلوس کی پیش کش میں حضرت مولانا مفتی آل مصطفی رضوی مرکزی مظفرپور،نقیب الہندحضرت مولانا ضیاء المصطفی مدنی مظفرپور،شہنشاہ ترنم حضرت کلیم دانش مظفرپوری،حضرت مولانا ثناء اللہ صاحب منظری حسن چک بنگرہ،مولانا منصور عالم ناظم اعلی دارالعلوم قادریہ رضویہ چکبھکی،حافظ راغب صاحب پورنیہ،حافظ وقاری امان اللہ صاحب چکبھکی،حافظ شمشاد عالم محمد پور مبارک۔
جلوس محمدی متعینہ مقامات سےحمد،درود و سلام اور نعت خوانی وسیرت پر مشتمل خطاب کی گونج سے گزرتا ہوا سرزمین محمد پورمبارک پہونچا اور وہاں جلوس محفل میلاد مصطفی میں تبدیل ہو گیا۔قافلہ جلوس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے تلمیذ حضور تاج الشریعہ حضرت مولانا مفتی آل مصطفی رضوی مرکزی مظفرپوری نے کہا کہ آج کا دن محسن انسانیت،روح کائنات کی آمد کا دن ہے۔ جان کائنات حضور صلی اللہ علیہ وسلم ایک ایسا ہادی ورہبربن کرتشریف لائے جو ہر مخلوق کےلیے رحمت ہیں اور پوری دنیا کا مسیحا ہیں۔مسلمانان عالم کے لئے سب سے بڑی نعمت ہیں۔جانوروں کوبھی انہوں نے توانائی عطا کی،شجروحجر نےکلمہ پڑھا اورحق وصداقت کی گواہی دی،آج امن وآمان کی بہاریں جو قائم ہیں اورقائم کرنے کی بات کرتے ہیں وہ اسی پیغمبر اعظم کا صدقہ ہےحق یہ ہے کہ وہ محمدعربی تحفظ انسانیت کے سب سے بڑے علمبردار ہیں۔مفتی آل مصطفی مرکزی مظفرپوری نے بڑی وثوق کے ساتھ کہا کہ پوری دنیا میں امن وامان کی بات کرنے والی تنظیم اقوام متحدہ کے چارٹر واٹھا کر دیکھیں گےتو پچھتر فیصد دستورمحمدعربی کا عطا کردہ دستورحیات ملے گا۔نقیب الہند حضرت مولانا ضیاءالمصطفی مدنی مظفرپوری نے قافلہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آمد حضورسےقبل بھی انبیاء تشریف لاتے رہے لیکن وہ ایک مخصوص ملک کےلیے،مخصوص معاشرہ کےلیے مخصوص خطہ کے لیے،مخصوص سماج کے لیے،مخصوص علاقہ کےلیے مگر آخری نبی حضورا کرم صلی اللہ علیہ وسلم پوری کائنات کے لیے پوری انسانیت کے لیے نبی رحمت بن کر آئے۔گاؤں اورشہر کےمعززین میں محمدعثمان صاحب،محمدنورالہدی،الحاج محمد نور عالم رضوی،محمدرفیع عالم عرف منا صاحب،محمدنوشاد عالم،محمداشتیاق عالم،محمد نوشاد عالم،محمداسلام صاحب،محمدقمرل،محمد نظرل،محمدساجدرضا،ماسٹرغلام مصطفی رضوی،محمدشاہد رضا،محمدجمال مصطفی چشتی،محمدگلاب،محمدحلیم،محمدشاد،محمد اختررضا،محمدسبطین رضا،محمدتحسین رضا،محمد فیصل،حافظ محمدشمشاد عالم،محمدانتخاب،محمد ارباب،محمدشہباز،محمدعرفان،محمدانس رضا عرف اذہان،محمدفیض رضا فیض،محمدشرف عالم، محمدمجیم،محمدانور،محمدعاشق،محمدجامی،محمدشامی،محمدمبشر بھی شریک محفل ہوئے۔صلوۃ وسلام اور مفتی آل مصطفی مرکزی مظفرپوری کی دعا پر محفل اختتام پذیر ہوئی۔

اپنے وہاٹس ایپ پر تازہ ترین خبریں پانے کے لیے یہاں کلک کریںْ!

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے