راجستھان مذہبی گلیاروں سے

حضرت مخدوم غازی فقیر علیہ الرحمہ کا سالانہ عرس سراپا قدس و جشن عید میلادالنبیﷺ پاندھی کا پار میں انتہائی عقیدت و محبت کے ساتھ منایا گیا

10/ ریبع الأول 1446 ہجری … بمطابق:14/ ستمبر 2024 عیسوی بروز سنیچر حضرت مخدوم غازی فقیر علیہ الرحمہ کا سالانہ عرس مبارک و جشن عید میلادالنبی ﷺ کا اجلاس انتہائی شان وشوکت اور عقیدت و محبت کے ساتھ منایا گیا۔

صبح تقریباً نو بجے جلسہ کا آغاز تلاوت کلام ربانی سے ہوا۔

پھر دارالعلوم انوار مصطفیٰ سہلاؤ شریف و دارالعلوم کی تعلیمی شاخ مدرسہ حنفیہ اہلسنت غریب نواز پاندھی کا پار کے ہونہار طلبہ نے اپنا دینی و مذہبی پروگرام نعت، غزل [سندھی نعت] و تقریر کی صورت میں پیش کیا جسے لوگوں نے خوب دلجمعی کے ساتھ سماعت کیا، اور ننھے منے پھول جیسے بچوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے انعام و اکرام سے نوازا ۔ بعدہ مولانا محمّد ہاشم رضا أزھری نے عید میلادالنبی ﷺ کی أہمیت و فضیلت پر مختصر تقریر پیش کی،
بعدہ خصوصی نعت خواں مداح رسول، بلبلِ باغِ انوارمصطفیٰ حضرت مولانا قاری محمد جاوید صاحب سکندری انواری نے اپنے مہین و لطیف أنداز میں نعت و منقبت خوانی کی- پھر خطیب ہر دل عزیز حضرت مولانا جمال الدین صاحب قادری انواری نے مختصر مگر جامع خطاب فرمایا۔
آخر میں خصوصی وصدارتی خطاب شیخ طریقت نورالعلماء حضرت علامہ الحاج سید نور اللہ شاہ بخاری سجادہ نشین: خانقاہ عالیہ بخاریہ، مہتمم و شیخ الحدیث: دارالعلوم انوار مصطفٰی سہلاؤ شریف نے "میلاد مصطفیٰ” کے عنوان پر کیا۔

ماشاءاللہ! آپ نے جس محبت اور عقیدت کے ساتھ نبی کریم ﷺ کی سیرت مبارکہ کے مختلف پہلوؤں کو اجاگر کیا، وہ واقعی قابل تعریف ہے۔ آپ کے الفاظ میں دین کی گہرائی اور رسولِ کریم ﷺ سے محبت کا جو جذبہ جھلک رہا تھا، اس نے سامعین کے دلوں کو بھی گرما دیا۔ اللّہ تعالی آپ کو مزید علم عطا فرمائے اور آپ کے علم سے دوسروں کو بھی مستفید فرمائے۔”-

نظامت کے فرائض حضرت مولانا محمد حسین صاحب قادری انواری نے بحسن وخوبی انجام دئے۔

بعدہ صلوٰۃ و سلام، اجتماعی فاتحہ خوانی اور حضرت پیر سید نور اللہ شاہ بخاری کی دعا پر یہ محفل اختتام پزیر ہوئی۔

اس دینی و مذہبی پروگرام میں خصوصیت کے ساتھ یہ حضرات شریک ہوئے-
حضرت پیر سید غلام محمد شاہ بخاری،حضرت پیر سید داون شاہ بخاری، حضرت مولانا پیر سید صدر علی شاہ بخاری، سید اسماعیل شاہ بخاری، مولانا محمد شمیم احمد صاحب نوری مصباحی،حضرت مولانا دلاور حسین صاحب قادری، حضرت مولانا عبدالرؤف صاحب قادری جامعی،مولانا باقر حسین قادری برکاتی انواری، مولانا عبدالسبحان مصباحی،مولانا عبد الحلیم قادری أنواری، مولانا حسن رضا صاحب فیضانی، مولانا عطاء الرحمٰن قادری، حافظ برکت علی قادری، مولانامحمد صدیق انواری، مولانا محمد اکبر علی قادری انواری،مولانا شاکر علی اشفاقی کونرائی،مولانا روشن القادری انواری،مولانا قائم الدین انواری، قاری عبدالواحد سہروردی انواری، قاری فاروق انواری، مولانا حکیم سکندر علی انواری، مولانامحمدعرس سکندری انواری،مولانا عبدالرزاق انواری، مولانا صدام حسین انواری، قاری ارباب علی انواری۔

رپورٹ: قاری عبد الرحمٰن قادری انواری
خادم: مدرسہ أہلسنت حنفیہ غریب نواز متصل درگاہ مخدوم غازی فقیر (علیہ الرحمہ)…پاندھی کا پار،
تحصیل: رامسر، ضلع: باڑمیر (راجستھان)

اپنے وہاٹس ایپ پر تازہ ترین خبریں پانے کے لیے یہاں کلک کریںْ!

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے