مورخہ 15/ستمبر بروز اتوار 2024ءمطابق 11/ربیع النور 1446ھ مرکزی ادارہ دارالعلوم نعیمیہ جامع مسجد چھپرہ بہار میں ہرسال کی طرح امسال بھی بڑے ہی تزک واحتشام کے ساتھ منایا جا رہا ہے جس کی ساری تیاریاں بحسن وخوبی مکمل ہو چکی ہیں اس کی اطلاع ادارہ کے ناظم تعلیمات مفتی مرشد عالم امجدی قادری نے دی جو کہ اس پورے جشن کی قیادت کر رہے ہیں انہوں نے مزید بتایا کہ اس جشن میں ملک کے معتبر ومایہ ناز خطباء وشعراء کا انتخاب کیا گیا ہے علامہ ڈاکٹر ذاکر حسین صاحب گیاوی، علامہ فیضان مصطفی گیاوی ناظم تعلیمات مدرسہ مجاھدملت گیا ،شاعر اہلسنت شہباز رضا نوری کلکتوی،شاعر ہندونیپال رحمت لطیفی صاحب نیپال،مداح خیرالانام محبوب ظفر دہلوی صاحب، چھپرہ اور مضافات چھپرہ کے تقریبا سبھی مقتدر علماۓ کرام و حفاظ عظام تشریف لا رہے ہیں ۔
نیز امجدی صاحب نے بتایا کہ جلسہ کے اختتام پر نماز فجر سے فارغ ہوکر سوموار 16/ستمبر کو جلوس محمدی آن بان شان کے ساتھ نکالا جاۓ گا جوادارہ سے نکل کر شہر کے سبھی علاقوں سے گزرتا ہوا بھگوان بازار جمنی مسجد کے پاس مختصر سی محفل میں تبدیل ہوگا اور مختصر گفتگو اور صلوۃ وسلام پر جلوس مکمل ہوگا پھر لوگ اپنے اپنے گھروں کو روانا ہونگے۔واضح ہوکہ جلسہ کی صدارت علامہ حامد رضا قمر امجدی صدرالمدرسین ادارہ ہذا کرینگے جبکہ نظامت سربراہ اعلی فخر سارن علامہ نثار احمد مصباحی کریں گے اور سرپرستی مفتی عبدالحلیم صاحب خلیفہ حضور امین ملت فرمائیں گے۔
