حیدرآباد: 14 ستمبر (ہماری آواز)
مرکزی مجلس فیضان ملتانیہ اور انتظامی کمیٹی جامع مسجد حبیبہ اور جامع مسجد طیبہ کے حسن اشتراک سے بتاریخ 12ربیع الاول مطابق 16/ سپٹمبر بروز دو شنبہ بمقام جامع مسجد حبیبہ قلی قطب شاہ نگر کالونی، ہفت گنبد روڈ، ٹولی چوکی بعد نماز ظہر اور جامع مسجد طیبہ اندرون ہفت گنبد بعد نماز عصر ’’محفلِ جشنِ میلادِ محسنِ کائناتﷺ‘‘ کا انعقاد عمل میں لایا جارہا ہے جس کی نگرانی حضرت ابو المحامد شاہ سید عبدالرزاق حسینی القادری الملتانی المعروف سید منیر الدین حسینی مد ظلہ العالی سجادہ نشین درگاہ پیر قطب المشائخ حضرت شاہ سید پیر حسینی القادری الملتانی محققؔ امام پورہ شریف حیدرآباد فرمائیں گے۔ محافل کا آغاز جناب ابو العرفان شاہ سید احمد اللہ حسینی القادری الملتانی صاحب المعروف زاہد پاشاہ (نبیرہ حضرت عارف پاشاہ ؒ)کی قرأت کلام پاک سے ہوگا۔جناب سفیان محمود نظامی صاحب اور جناب شیخ محی الدین صاحب بارگاہ نبویؐ میں نعت شریف کا ہدیہ پیش کرنے کی سعادت حاصل کریں گے۔ بعد ازاں پروفیسر مولانا ابو زاہد شاہ سید وحید اللہ حسینی القادری الملتانی جنرل سکریٹری مرکزی مجلس فیضان ملتانیہ ’’ پیغامِ میلاد سرور کونینﷺ اور مسلم معاشرہ‘‘کے موضوع پر خطاب کریں گے۔ علاوہ ازیں مولانا سید شاہ عاقل حسینی القادری الملتانی کا ’’رحمت عالمﷺ کی مکی زندگی کی ضیا پاشیاں‘‘ اور مولانا شیخ نعمان احمد القادری الملتانی کا ’’رحمت عالمﷺ کی مدنی زندگی کی تجلیاں‘‘ کے عنوانات پر بیانات ہوں گے ۔ محفل کا اختتام سلام بحضور سرور کونینﷺ پر ہوگا۔ داعیان محفل مولانا ابو المحی سید شاہ صفی اللہ حسینی القادری الملتانی اور اراکین کمیٹی مسجد ہذا نے عامۃ المسلمین بالخصوص نوجوانانِ ملت سے شرکت و استفادہ کی درخواست کی ہے۔
