گورکھپور: عید میلاد النبی صلی اللہ تعالی علیہ وآلہ وسلم آنے والے پیر کو محبت، عقیدت اور احترام کے ساتھ منائی جائے گی، اسی سلسلے میں دعوت اسلامی انڈیا کی غریب نواز ریلیف فاؤنڈیشن (GNRF) نے پیغمبر اسلام حضرت محمد صلی اللہ تعالی علیہ وآلہ وسلم کی یاد میں ضلع اسپتال میں مریضوں میں پھل تقسیم کر لوگوں کی دعائیں حاصل کیں۔
تنظیم کے محمد فرحان عطاری نے کہا کہ پیغمبر اسلام حضرت محمد صلی اللہ تعالی علیہ وآلہ وسلم نے غریبوں اور ناداروں کی خدمت کو حقیقی خدمت قرار دیا ہے، پیغمبر اسلام حضرت محمد صلی اللہ تعالی علیہ وآلہ وسلم خود غریبوں، یتیموں اور مظلوموں کی مدد کیا کرتے، ان کی یوم ولادت پر ان کے پیغامات کی تکمیل کے لیے مریضوں میں پھل تقسیم کیا گیا، اس موقع پر ڈاکٹر راجندر ٹھاکر، ڈاکٹر راجیش کمار، اروند سنگھ، سید وسیم اقبال، برہم لال پرجاپتی، وصی اللہ عطاری، ابراہیم عطاری، سیف عطاری، التمش عطاری، نثار عطاری، مولانا اشعر وغیرہ موجود رہے۔


