حیدرآباد (پریس نوٹ) مرکزی مجلس فیضان ملتانیہ کے زیراہمتام ہفتہ واری ’’محفل درس قرآن مجید و تفسیر‘‘ زیر نگرانی حضرت مولانا ابو المحامد شاہ سید عبدالرزاق حسینی القادری الملتانی مد ظلہ العالی سجادہ نشین درگاہ پیر قطب المشائخ حضرت شاہ سید پیر حسینی القادری الملتانی محققؔ امام پورہ شریف بمقام جامع مسجد حبیبہ عقب اذان انٹرنیشنل اسکول سات گنبد روڈ بروز اتوار بعد نماز ظہر مقرر ہے۔ محفل کا آغاز جناب ابو العرفان شاہ سید احمد اللہ حسینی القادری الملتانی صاحب المعروف زاہد پاشاہ (نبیرہ حضرت عارف پاشاہ ؒ) کی قرأت کلام پاک سے ہوگا۔ جناب سفیان محمود نظامی صاحب بارگاہ نبویؐ میں نعت شریف کا ہدیہ پیش کرنے کی سعادت حاصل کریں گے۔ بعد ازاں پروفیسر مولانا ابو زاہد شاہ سید وحید اللہ حسینی القادری الملتانی کامل الحدیث جامعہ نظامیہ،M.A., M.Com, Ph.D (Osm) خلیفہ و جانشین دوم حضرت مولانا ابو العارف شاہ سید شفیع اللہ حسینی القادری الملتانی قدس سرہ العزیز (سابق سجادہ نشین درگاہ امام پورہ شریف) درس قرآن مجید دیں گے اور تفسیر بیان کریں گے۔ محفل کا اختتام سلام بحضور سرور کونینﷺ پر ہوگا۔داعی محفل مولانا ابو الواسع سید شاہ سمیع اللہ حسینی القادری الملتانی B.Com (Osm) نے عامۃ المسلمین بالخصوص نوجوانانِ ملت سے شرکت و استفادہ کی درخواست کی ہے۔
