5 ریبع الأول 1445 ہجری … بمطابق: 8 ستمبر 2024 عیسوی بروز پیر حضرت مخدوم درس سہراب فقیر علیہ الرحمہ کا سالانہ عرس مبارک اور مدرسہ جامعہ رابعہ بصریہ کا سالانہ تعلیمی اجلاس انتہائی شان وشوکت اور عقیدت و محبت کے ساتھ منایا گیا۔
بعد نماز فجر: اجتماعی قرآن خوانی و فاتحہ خوانی کر کے درگاہ حضرت سہراب فقیر علیہ الرحمہ میں چادر پوشی وگل پاشی کی گئی اور سبھی زائرین سمیت ملک وملت کی بہتری کے لیے دعا کی گئی۔
صبح آٹھ بجے کے قریب جلسہ کا آغاز تلاوت کلام ربانی سے ہوا۔
پھر دارالعلوم انوار مصطفیٰ سہلاؤ شریف و دارالعلوم کی تعلیمی شاخ مدرسہ جامعہ رابعہ بصریہ کے ہونہار طلبہ نے اپنا دینی و مذہبی پروگرام نعت، غزل [سندھی نعت] و تقریر اور مکالمہ کی صورت میں پیش کیا جسے لوگوں نے خوب پسند کیا اور بچوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے انعام و اکرام سے نوازا ۔
بعدہ خصوصی نعت خواں مداح رسول حضرت مولاناقاری محمد جاوید صاحب سکندری انواری نے عمدہ نعت منقبت خوانی کی-پھر خطیب ہر دل عزیز حضرت مولانا جمال الدین صاحب قادری انواری نے مختصر خطاب کیا-
آخر میں خصوصی وصدارتی خطاب شیخ طریقت نورالعلماء حضرت علامہ الحاج سید نور اللہ شاہ بخاری سجادہ نشین: خانقاہ عالیہ بخاریہ، مہتمم و شیخ الحدیث: دارالعلوم انوار مصطفی سہلاؤ شریف نے "میلاد مصطفیٰ” کے عنوان پر کیا۔
آپ نے اپنے خطاب کے دوران لوگوں کو مخاطب کر کے فرمایا کہ آپ حضرات وجہ تخلیق کائنات حضور نبی اکرم ﷺ کے اسوہ حسنہ پر مکمل طور پر عمل پیرا ہونے کی کوشش کریں، اور ساتھ ہی ساتھ لوگوں کو اپنے بچوں کی تعلیم و تربیت پر دھیان دینے اور ان کے دل ودماغ میں حضور کی محبت ڈالنے کی کوشش کرنے پر زور دیا-
نظامت کے فرائض حضرت مولانا محمد حسین صاحب قادری انواری نے بحسن وخوبی نبھائی۔
بعدہ صلوٰۃ و سلام، اجتماعی فاتحہ خوانی اور حضرت پیر سید نور اللہ شاہ بخاری کی دعا پر یہ محفل اختتام پزیر ہوئی۔
اس دینی و مذہبی پروگرام میں خصوصیت کے ساتھ یہ حضرات شریک ہوئے-
حضرت پیر سید ابراہیم شاہ بخاری، حضرت پیر سید غلام محمد شاہ بخاری،حضرت پیر سید داون شاہ بخاری، حضرت مولانا پیر سید صدر علی شاہ بخاری، سید زمن علی شاہ بخاری، حضرت مولانا دلاور حسین صاحب قادری،حضرت مولانا محمد شمیم احمد صاحب نوری مصباحی، مولانا خیر محمد قادری انواری، مولانا عبدالسبحان مصباحی، مولاناعلیم الدین قادری اشفاق، مولاناشاکرعلی اشفاقی، مولانا عبیداللہ قادری،مولاناحبیب اللہ قادری انواری،مولانا عبدالرؤف قادری جامعی،مولانا علم الدین قادری انواری، مولانا اسلام الدین قادری انواری، مولانا عبدالحلیم قادری انواری،مولانا عطاء الرحمٰن قادری، حافظ برکت علی قادری، مولانامحمددائم انواری، مولانا محمدشمارقادری انواری،قاری عبدالواحد سہروردی، قاری فاروق انواری، مولانا حکیم سکندر علی انواری، مولانااحمدعلی انواری،قاری ارباب علی انواری، مولانا محمد عرس سکندری انواری، ماسٹر محمد یونس صاحب، ماسٹر شیر محمد خان، ماسٹر جمال، ماسٹر محمد حنیف، ماسٹر بہادر، ماسٹر محمد مقبول، ماسٹر محمد سلیمان، ماسٹر مرید خان وغیرہ۔




رپورٹ: (حافظ) محمد قمر الدین قادری برکاتی انواری
خادم: جامعہ رابعہ بصریہ متصل درگاہ مخدوم درس سہراب فقیر علیہ الرحمہ…پیر جو کوٹ شریف،
صوبھانی پاڑہ،پوسٹ:گرڈیا، تحصیل: رامسر،ضلع:باڑمیر(راجستھان)