ماہ ربیع الاول شریف کا چاند نظر آ چکا ہے الحمدللہ۔ جس کے مطابق 16 ستمبر دوشنبہ کے دن 12 ربیع الاول شریف ہے۔
لہذا نبی پاک ﷺ کی ولادت کی خوشی میں 12 ربیع الاول شریف بمطابق 16 ستمبر دوشنبہ کی رات بعد نماز عشاء چاند پور، سبھاؤ کا پورا، مہراج گنج، اعظم گڑھ میں ایک بہت ہی شاندار جشن بنام جشنِ عید میلاد النبی ﷺ کا انعقاد کیا گیا ہے جس میں ملکِ عزیز کے عزیز علماءِ کرام و شعراءِ عظام تشریف لا رہے ہیں اور خصوصی خطاب کے لیے باغِ فردوس، ازہرِ ہند الجامعۃ الاشرفیہ عربی یونیورسٹی مبارک پور اعظم گڑھ کے سینیر استاذ و مفتی حضرت علامہ و مولانا مفتی توفیق احسن برکاتی مصباحی دامت برکاتہم العالیہ تشریف لا رہے ہیں جو کہ سیرت مصطفیٰ ﷺ پر بہت ہی شاندار اور خصوصی بیان فرمائیں گے ان شاء اللہ عزوجل۔
اس لیے آپ تمامی اہلسنت سے پرخلوص گزارش ہے کہ کثیر تعداد میں شریک ہوں اور جلسے کو کامیاب بنا کر دارین کی سعادتوں سے مالامال ہوں۔
اللہ رب العزت ہمیں اور تمام اہلسنت والجماعت کو نبی کریم ﷺ کی ولادت کا خوب خوب جشن منانے کی توفیق بخشے اور ان کے طفیل دونوں جہان میں کامیابی عطا فرمائے آمین ثم آمین۔
منجانب : محمد دلشاد احمد قادری جامعی