گورکھ پور مذہبی گلیاروں سے

ماہ ربیع الاول کا چاند دیکھا جائے گا آج، قاضی شہر نے کی چاند دیکھنے کی اپیل

ماہ صفرالمظفر اپنے اختتام کی جانب رواں دواں ہے، آج اس کی 29 تاریخ ہے ایسے میں نئے قمری مہینے کا چاند دکھنے کی مکمل امید ہے۔ چوں کہ اسلامی تہواروں اور دیگر بہت سے دینی معاملات کا انحصار قمری تاریخ پر ہوتا ہے اسی لیے چاند کی رویت کا اہتمام ہر مہینے کی 29 تاریخ کو کیا جاتا ہے۔ آنے والے مہینے (ربیع الاول) میں آخری پیغمبر حضور محمد مصطفیٰ ﷺ کی ولادت با سعادت ہوئی اسی لیے مسلمانوں کے نزدیک سب سے زیادہ احترام و عقیدت کا مہینہ یہی ہوتا ہے۔ اس ماہ کا چاند نظر آتے ہی سارے مسلمان عقیدت و احترام سے اپنے آقا پر درود و سلام پڑھنا شروع کردیتے ہیں۔
اس موقع پر ضلع کے قدیم ترین قصبہ گولا بازار کے قاضی شہر حضرت مفتی محمد شعیب رضا صاحب نے آج مسلمانوں سے چاند دیکھنے کا اہتمام کرنے کی اپیل کی ہے۔

ضروری اعلان

السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ

آپ حضرات اس امر سے بہ خوبی واقف ہوں گے ہی کہ شریعت کے کئی اہم مسائل چاند کی رویت پر منحصر ہے۔ اور آج ماہ رواں کی 29 تاریخ ہے لہذا آج بوقت مغرب آپ حضرات ضرور ماہ ربیع الاول شریف کا چاند دیکھنے کی کوشش کریں۔ اور رویت ہوجانے پر نیچے دیئے گئے نمبر پر فوری خبر کریں تاکہ شہادت وغیرہ سے متعلق ضروری کارروائیوں پر بروقت عمل در آمد کیا جاسکے۔

نوٹ اس مہینے آپ ربیع الاول شریف کا چاند دیکھیں گے لہذا چاند دکھتے ہی اپنے آقا و مولیٰ ﷺ کی بارگاہ میں درود و سلام پڑھنا شروع کردیں۔

محمد شعیب رضا نظامی فیضی
قاضی شہر گولا بازار ضلع گورکھ پور
رابطہ نمبر:- 9792125987

اپنے وہاٹس ایپ پر تازہ ترین خبریں پانے کے لیے یہاں کلک کریںْ!

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے