گونڈہ

رضاۓ مصطفےٰ کمیٹی جوالاپور کے نوجوان لاٸقِ صد آفریں ہیں۔ مولانا آصف جمیل امجدی

گونڈہ/جولاپور۔ ھماری آواز۔ کمیٹی کا یہ سنہرا نام دنیاۓ سنیت کے بیشتر کمیٹوں کا محبوب ترین نام بن چکا ہے۔ جسے عوام و خواص ہر ایک قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، اور اس کے بینر تلے فلاحی و رفاہی کام کرنے والے رضا کاران کی خوب پزیراٸی ہوتی ہے۔ یوں ہی گزشتہ کٸی سالوں سے معروف نوجوان عالم دین مولانا آصف جمیل امجدی (صحافی: روزنامہ شان سدھارتھ) کے گاٶں جوالاپور ضلع گونڈہ رضاۓ مصطفےٰ کمیٹی کے نوعمر بچے ١٢/ ربیع النور شریف کے ذریں موقعے پر نہایت تزک و احتشام کے ساتھ عظیم الشان جلسہ بنام "جشنِ عید میلادالنبیﷺ ” کرتے آ رہے ہیں۔
اس سال (٢٠٢٣ع)جب دنیا کے بیشتر گوشوں میں میلاد مصطفےٰ ﷺ کا جشن شان و شوکت سے منایا جا رہا تھا اور غلامانِ مصطفےٰ ﷺ اپنے اپنے انداز میں آقاﷺ کی بارگاہ میں غلامی کا ثبوت پیش کررہے تھے۔ تو رضاۓ مصطفےٰ کمیٹی (جوالاپور) کے نوجوان بچوں نے بھی ایسا عظیم الشان کارنامہ کردکھایا کہ ان کے کام کی تعریف ہر کوٸی کرتا ہوا دکھاٸی دے رہا ہے۔ ان بچوں نے اپنے بچکانے حالات کو بر طرف کرتے ہوۓ نہایت جوش و جزبے کے ساتھ جو خود سے بن پڑا رقم اکٹھا کرکے ” جشنِ عید میلادالنبیﷺ ” کا انعقاد کیے جس میں جید علماۓ کرام کو مدعو کیا گیا۔ عوام و خواص کا ٹھاٹھیں مارتا مجمع قابل دید تھا۔ سلمہٗ کامران سعید جوالاپوری جو مذکورہ کمیٹی کے اہم اور ذمہ دار رکن ہیں ان کا بیان ہے کہ "رضاۓ مصطفےٰ کمیٹی” کا جب جب جلسہ ہوا ہے علیٰ کل حال بہت ہی کامیاب رہا ہے۔ کیوں کہ کمیٹی کے سبھی افراد مکمل ایمانداری اور دیانت داری سے اپنی اپنی ذمہ داریوں کو نبھاتے ہیں۔ رضاۓ مصطفےٰ کمیٹی کے درخشاں ماہ و نجوم یہ ہیں۔ محمد حقیق ابن شفیق، محمد کامران سعید ابن سعید احمد، مصطفےٰ جمیل ابن (ڈاکٹر)جمیل احمد، محمد ریحان رضا ابن (ماسٹر) بلال احمد، محمد اویس ابن غیاث الدین، محمد مونس ابن صلاح الدین، عتیق الرحمٰن ابن عبدالرحمٰن، محمد شھباز ابن شھزاد اور محمد بدرالدین ابن مراد علی۔ یہ وہ ننھے ننھے بچے ہیں جنھوں نے اپنے دم خم پر میلاد مصطفےٰﷺ کا عظیم الشان شاہ کار جشن کا انعقاد کیے۔

اپنے وہاٹس ایپ پر تازہ ترین خبریں پانے کے لیے یہاں کلک کریںْ!

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے