بمقام :فیضان مدینہ بائی پاس دھنباد جھارکھنڈ
مبلغ جھارکھنڈ حضرت حافظ و قاری جہاں گیر نعمانی صاحب کی سرپرستی و صدارت میں بفضلہ تعالیٰ گیارہ دن میلاد النبی و سیرت النبی کے مختلف موضوعات پر
علماے کرام کے بیانات و تقاریر ہوۓ۔۔
جس کی تفصیل درج ذیل اسماے مقررین مع عناوین بالترتیب ملاحظہ فرمائیں !
1)حضرت مولانا ساجد الرحمن صاحب عنوان: میلاد مصطفی ﷺ و قبل بعثت کا تذکرہ
2) حضرت مولانا انور صاحب عنوان : اصلاح معاشرہ
3) حضرت مولانا نور عالم جامعی صاحب۔ عنوان : علم غیب مصطفیٰ ﷺ
4)خلیفۂ ابو المحمود محمد صاحب مظہری بنارسی حضرت حافظ و قاری جسیم)مظہروی
صاحب۔ عنوان : ثبوت میلاد النبی ﷺ
5)حضرت مولانا غلام سرور مصباحی صاحب عنوان: عہد طفولیت مصطفی ﷺ
6)حضرت علامہ علاؤالدین صاحب عنوان : ثبوت توسل
7)حضرت حافظ وقاری مولانا سراج الدین مصباحی صاحب
عنوان :اخلاق و کردار مصطفی ﷺ
8)زمانۂ ولادت تا اعلان نبوت
9) آقاے کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی مکی زندگی کا تذکرہ ۔
10) حضرت حافظ مولانا سعود عالم مصباحی صاحب عنوان: حضور ﷺکی مکی و مدنی زندگی و اکرام مسلم میں حضور کا کردار
11) حضرت مولانا مفتی رضوان رضوی سعدی صاحب
سوال و جواب کا شان دار پروگرام ہوا
الحمدللہ ؛ تمام مقررین و خطبا نے اپنے اپنے موضوع کے ساتھ انصاف کرتے ہوۓ حق ادا کردیا ۔اور عوام الناس میں ایک دینی ، ملی ، سماجی اور تہذیبی روح پھونکنے کی کوششیں کی ۔مزید عاشقان رسول صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ میسیج دیا کہ اپنی زندگی کو آقاے کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی سے معمور کریں ۔اسی میں دنیا و آخرت کی کامیابی و کامرانی پنہاں ہیں ۔۔
اس تقریب سعید میں حضور اسد العلماء الشیخ حافظ و قاری محمد عارف قادری صاحب قبلہ ، صوفی باصفا قاری محمود ، حافظ شہباز چشتی ، قاری راشد مدنی ، حضرت مولانا سعود عالم مصباحی،مولانا امجد امجدی،حافظ اظہر الدین صاحب
مولانا خوشتر صاحب ، حافظ شکیل صاحب ، مولانا ارشد صاحب ، غلام عطاری ، عبد الکریم عطاری،ارشاد صاحب کلیم صاحب ، افضل صاحب، ادریس صاحب،دلاور قریشی،عقیل ہاشمی، اختر صاحب طیب بھائ، الحاج معین، خان بابا و شہر دھنباد کے دیگر مصلیان بھی شریک ہوۓ ۔
اس تقریب سعید کے انتظام و انصرام میں فیضان مدینہ کے مصلیان کرام اور عوام الناس کا اہم رول رہا ۔۔
میں صمیم قلب سے تمام علماے کرام، مندوبین اور عوام الناس کا ممنون و مشکور ہوں ۔اور اللہ ربّ العزت کی بارگاہ میں دعا گو ہوں کہ اللہ تعالی ہم سب کو اسی طرح خدمت دین کی توفیق عنایت فرمائیں ۔
"ان الله لا يضيع اجر المحسنين” ( بے شک اللہ تعالیٰ نیکی کرنے والوں کے اجر کو ضائع نہیں فرماتا)