- عیدمیلاد النبی ﷺ کا جلوس نہایت ہی ادب و احترام کے ساتھ نکالا جائے۔ سید مولانا معین میاں
- مساجد میں مائک کے استعمال کے حوالے سے پولیس پرمیشن مہینے کے بجاۓ سال بھر کا دیا جائے۔الحاج محمد سعید نوری
ممبئی۔27/ستمبر 2023
آل انڈیا سنی جمیعۃ العلماء اور رضااکیڈمی کا ایک اعلیٰ سطحی وفد نے حضور معین المشائخ حضرت مولانا سید معین الدین اشرف صدر آل انڈیا سنی جمیعۃ العلماء،محافظ ناموس رسالت اسیر مفتئ اعظم الحاج محمد سعید نوری بانی و سربراہ رضا اکیڈمی کی قیادت میں مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلٰی دیوندر فڈنویس سے ملاقات کی اس موقع پروقف بورڈ میں ملازم کی تعداد بڑھانے کی طرف توجہ دلانے کے ساتھ ہی مسلم مسائل کو لیکر ہر پہلو پر گفتگو کی گئی اس موقع پر حضرت سید معین میاں اور الحاج محمد سعید نوری نے مشترکہ طور پر کہا کہ مہاراشٹر کی جلوس کمیٹیوں کے تعاون سے جلوس عید میلادالنَّبِی ﷺ بجائے جمعرات کے ہم جمعہ کو نکال رہے ہیں لہٰذا ہم حکومت مہاراشٹر سے اس دن چھٹی کا مطالبہ کرتے ہیں ان دونوں اکابرین کی بات سن کر نائب وزیر اعلٰی مہاراشٹر دیوندر فڈنویس نے کہا کہ آپ لوگوں کی فراخدلی کو دیکھتے ہوۓ وزیر اعلٰی جناب ایکناتھ شندے جی نے 29ستمبر کو چھٹی کا اعلان کردیا ہے اس کا نوٹیفکیشن آج شام تک جاری کردیا جائے گا فڈنویس نے کہا کہ ہماری پوری کابینہ آپ حضرات کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتی ہے کہ آپ نے ایک ہی دن دو تہواروں کے مد نظر اپنے جلوس کی تاریخ بڑھا دی اس کے لئے آپ لوگوں کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتے ہیں آپ لوگ جس طریقے سے ہر سال جلوس عید میلادالنَّبِی ﷺ نکالتے ہیں اسی طریقے اپنے مذہبی جوش وخروش کے ساتھ نکالیں ہماری پولیس انتظامیہ ہر طرح سے چاک و چوبند رہے گی اس وقت موجود علمائے اہلسنت نے خوشی کا اظہار کیا اس موقع پر الحاج محمد سعید نوری نے دیوندر فڈنویس سے کہا کہ مساجد میں مائک کے استعمال کے حوالے سے ہر مہینے پولیس کا پرمیشن لینا پڑتا ہے اسے بڑھا کر سال بھر کا کیا جائے اس مطالبے کو بھی دیوندر فڈنویس نے قبول کیا اور کہا کہ بہت جلد ہم سارے پولیس اسٹیشنوں کو سال بھر کا پرمیشن دینے کی ہدایات جاری کریں گے آپ لوگ مطمئن رہیں اس قسم کی دشواری آئندہ نہیں ہوگی ساتھ ہی نوری صاحب نے ستارہ میں ہوئے فرقہ وارانہ تصادم میں ہلاک ہونے والے شخص کے گھر والوں کو معاوضہ دینے کی بات کی اس پر دیوندر فڈنویس نے معاوضہ دینے کا وعدہ کیا اور کہا کہ ہم اس سلسلے میں کڑی نظر بنائے ہوئے ہیں۔وفد میں حضور معین المشائخ حضرت مولانا سید معین الدین اشرف اشرفی الجیلانی سجادہ نشین مخدوم پاک کچھوچھہ شریف و صدر آل انڈیا سنی جمیعۃ العلماء
قائد ملت اسیر مفتئ اعظم الحاج محمد سعید نوری بانی و سربراہ رضا اکیڈمی و نائب صدر آل انڈیا سنی جمیعۃ العلماء
حضرت مولانا سید دستگیر اشرف کچھوچھہ شریف
حضرت حافظ عبدالقادر رضوی دارالعلوم حنفیہ رضویہ قلابہ
حضرت مولانا ولی اللہ شریفی چمبور
حضرت مولانا صوفی محمد عمر اشرفی صاحب
حضرت مولانا محمد عباس رضوی
حضرت مولانا خلیل الرحمٰن نوری
حضرت مولانا نورالعین صاحب قبلہ
حضرت حافظ محمد الیاس صاحب
حضرت مولانا ابراہیم آسی صاحب۔
حضرت مولانا ظفرالدین رضوی بھانڈوپ۔
حضرت قاری عبدالرحمن ضیائی گوونڈی
حضرت قاری نیاز احمد رضوی
حضرت مولانا رضی اللہ شریفی۔
جناب اسلم لاکھا
جناب عرفان شیخ رضااکیڈمی
