مکنپور:
ادیب العربیہ نازش علم وادب علامہ صوفی مقبول احمدسالک مصباحی متعنااللہ بطول بقائہ قومی ترجمان آل انڈیاعلماءومشائخ بورڈ کے لئے آل انڈیاعلماءومشائخ بورڈکے ان کے ہم منصب قومی ترجمان مناظراہلسنت ترجمان مدایت علامہ مفتی محمدحبیب الرحمٰن صاحب قبلہ علوی منظری مداری نے آستانئہ سیدناقطب المدارمکنپورشریف میں صحت وشفاءکےلئے دعاءکی
درگاہ حضورسیدبدیع الدین زندہ شاہ مدارکے سجادہ نشین جانشین حضورامیرالاولیاء فخرالمشائخ حضرت پیرسیداظہرعلی میاں جعفری مداری کی قیادت میں ہوئی اس دعائیہ نششت میں قاری سیدعرفات علی سیدشاذر علی سیدارقم علی سیدضیغم علی سید عبدالباری سید علی شبیر وغیرہ کے علاوہ کئی سادات مکنپورشریف نے شرکت کی اور حضرت علامہ سالک مصباحی کے لئے صحت وتندرستی کی دعاء کی۔
علاوہ ازیں جامعہ عزیزیہ اہلسنت ضیاءالاسلام اور دارالعلوم اسلامیہ علویہ گلشن فاطمہ جھہراؤں شریف سدھارتھنگر یوپی کے اساتذہ طلباءاور طالبات نے بھی علامہ سالک مصباحی قبلہ کی صحت وعافیت کے لئے آیت کریمہ کی مجلس منعقدکیااور حضرت کی جلدشفاءیابی کی دعائیں کیں۔