بارہ بنکی(ابوشحمہ انصاری)آل انڈیا قومی تنظیم کے قومی صدر سابق مرکزی وزیر طارق انور نے کانگریس پارٹی کے نوجوان لیڈر عرفان قریشی کو اتر پردیش تنظیم کا ریاستی جنرل سکریٹری مقرر کیا ہے ۔ تنظیم کے ریاستی صدر محمد طالب علی کے ذریعہ جاری پریس اعلانیہ بیان میں کیا گیا ہے۔ریاستی صدر محمد طالب علی نے کہا کہ تنظیم کافی عرصہ سے ملک کی قدیمی تہذیب کو سمیٹ کر ملک میں قومی یکجہتی باہمی اتحاد اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو فروغ دینے کے لئے سرگرم عمل ہے۔
تنظیم کے ریاستی صدر محمد طالب علی نے اپنے بیان میں کہا کہ آزادی کے 76 برسوں میں ملک نے سائنس اور کمپیوٹر سے لے کر خلا تک کئی بلندیوں کو چھو لیا، لیکن اپنی گنگا جمنی ثقافت کی جڑیں نہیں چھوڑیں۔ تمام مذاہب کا احترام کرتے ہوئے ہندوستانی ثقافت کو شامل کرکے آگے بڑھتے رہنا چاہیے، اس کام کے لیے آل انڈیا قومی تنظیم محبوب راہنماء طارق انور کی قیادت میں پورے ملک میں قومی اتحاد اور خیر سگالی کو مزید بڑھانے کے لیے ہر طبقہ کے لوگوں کو آگے بڑھانے میں ایک مثال قائم کر رہا ہوں۔
پچھلے کافی عرصے سے آپ مختلف ذرائع سے معاشرے میں امن اور بھائی چارے کا پیغام دے رہے ہیں۔ آپ کی ان خدمات کو مدنظر رکھتے ہوئے قومی تنظیم کے قومی صدر سابق مرکزی وزیر طارق انور کی ہدایت پر آپ کو قومی تنظیم میں اتر پردیش کا ریاستی جنرل سکریٹری مقرر کیا گیا ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ آپ ملک کی مشترکہ وراثت کو برقرار رکھنے میں اپنا بھرپور تعاون کریں گے اور نفرت چھوڑو بھارت جوڑو کے مشن کو آگے بڑھائیں گے، جس سے عام لوگوں کی آواز اٹھائی اور ملک میں فرقہ وارانہ اتحاد کی مثال قاٸم کررہا ہے۔آپ ملک میں خوشگوار ماحول پیدا کرنے میں اہم کردار ادا کرتے رہیں گے۔
تنظیم کا مشن ہے "نفرت چھوڑو بھارت جوڑو”۔