- نوری مشن کے زیر اہتمام عرسِ مجددین سے غلام مصطفیٰ رضوی کا اظہار خیال
مالیگاؤں : اسلامی اقدار کے تحفظ کے لئے مجدد الف ثانی اور اعلیٰ حضرت امام احمد رضا بریلوی کی دینی و اعتقادی خدمات تاریخ ہند کا زریں باب ہے- اکبری الحاد نے جب سر اُبھارا تو مجدد الف ثانی نے توحید کی عظمتوں کو اجاگر کیا- جب ناموسِ رسالت صلی اللہ علیہ وسلم میں جرات کی گئی تو اعلیٰ حضرت امام احمد رضا نے عظمتِ مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم میں بڑی اہم کتابیں تصنیف کیں- فتنۂ قادیانیت کے سدِ باب کے لیے اعلیٰ حضرت نے 5 کتابیں لکھیں اور قادیانیت کی تکفیر فتاویٰ حسام الحرمین میں کی، جس پر 33 علماے حرمین کی تصدیقات ہیں- اس طرح کا اظہارِ خیال نوری مشن مالیگاؤں کے زیر اہتمام 15 ستمبر جمعہ کو مدینہ مسجد میں منعقدہ عرسِ مجددین میں غلام مصطفیٰ رضوی نے کیا- موصوف نے تصانیف اعلیٰ حضرت کی تحقیقی عظمتوں کو اجاگر کیا- نمازِ جمعہ کے بعد قرآن خوانی کی گئی- سلام رضا مصطفیٰ جانِ رحمت پہ لاکھوں سلام پیش کیا گیا- شجرہ خوانی حاجی امین رضوی نے کی- دعا حافظ فراز احمد برکاتی نے کی- رپورٹ فرید رضوی نوری مشن نے ارسال کی-