کلکتہ 22 اور 23 اکتوبر بروز جمعہ سنیچر بعد نمازِ عشاء بمقام 1/1 سرسید احمد روڈ کلکتہ 14 میں غلامانِ اہل بیت کمیٹی کے جانب سے دو روزہ ماہِ نور کانفرنس کا انعقاد ہوا جس کی صدارت اولادِ رسول حضرت علامہ مولانا حافظ وقاری سید مہتاب عالم اشرفی جامعی صاحب قبلہ خطیب وامام چولیا مسجد کیلابگان نے فرمایا۔ جس میں خصوصی خطاب اولادِ رسول حضرت علامہ مفتی قمر عالم اشرفی جامعی صاحب قبلہ کرناٹک ہبلی نے فرمایا اور علامہ سید شباہت حسین مرادآبادی اور علامہ حسن رضا ثقافی صاحب قبلہ کا مدلل مفصل خطاب ہوا جبکہ شعراء حضرات میں شاعر اسلام اسد اقبال کلکتوی ،شاعر اسلام شہباز نسیم، مداح اہلبیت حافظ عباس رضا نوری ، ثقلین اشرفی،تحسین اشرفی قاری الطاف حسین، حافظ نوشاد حیدری، حافظ حسن رضا رضوی زینتِ محفل رہے
جبکہ نقابت کے فرائض جناب تسلیم مدنی جھاڑکھنڈ اور مولانا اطہر رضا خان قادری کلکتہ نے انجام دیا بعدہُ کانفرنس کا اختتام درود و سلام سے ہوا۔