مہاراشٹرا

محافظ ناموس رسالت حضرت الحاج محمد،سعید نوری صاحب روبصحت ہوکراسپتال سے گھر آئے

ظفرالدین رضوی کی رپورٹ
ممبئی 27اکتوبر 2021 رضا اکیڈمی کے بانی و سربراہ الحاج محمد سعید نوری صاحب کو پچھلے21 اکتوبر جمعرات شام 5, بجے پرنس علی خان اسپتال میں علاج کے لئے داخل کیا گیا ماہر ڈاکٹروں کی نگرانی میں ضروری ٹیسٹ ,جانچ اور رپوٹ ہوا نوری صاحب پروسٹیڈ سے دوچار تھے یورولوجی کے ماہر ڈاکٹر جناب ایوب صدیقی نے جمعہ 22,اکتوبر کو پرنس علی خان اسماعیلیہ اسپتال میں کامیاب آپریشن کیا نوری صاحب آپریشن کے بعد سے ہی بڑی تیزی کی ساتھ روبصحت ہوتے گیے آج 27اکتوبرکو ایک ہفتہ کے بعد پوری طرح صحتیاب ہوکر گھر آگیے ڈاکٹروں نے مکمل آرام کرنے( بیڈ ریسٹ) کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ چند دن سماجی سرگرمیوں سے پرہیز کریں آرام پر توجہ زیادہ دیں جیسے ہی محافظ ناموس رسالت اسیر مفتئ اعظم الحاج محمد سعید نوری کے اسپتال میں داخل ہونے کی خبر عام ہوئی لوگ اسپتال پہونچنے لگے خاص کر حضور معین المشائخ حضرت سید معین میاں,اسپتال پہنچ کر نوری صاحب کی عیادت کی جلد صحت یابی کی دعاء فرمائی اور روزانہ نوری صاحب کے فرزندان نوری میاں, امن میاں سے فون پر خیریت لیتے رہے ڈاکٹروں سے بھی ملاقات کرکے خصوصی طور پر دیکھ بھال کرنے کے لئے کہا۔
دریں اثنا ممبی عظمیٌ کے علماے کرام مولانا محمود عالم رشیدی , مولانا خلیل الرحمن نوری, شموگہ کرناٹک سے مفتی محمد عاقل صاحب مصباحی قاضی شہر شموگہ ,مولانا شاہ عالم خطیب وامام غوثیہ مسجد دھاراوی ممبئی اور تحفظ ناموس رسالت,, کی بلند آواز محافظ ناموس رسالت الحاج محمد سعید نوری قومی جنرل سکریٹری تحفظ ناموس رسالت,, بورڈ ورضا اکیڈمی کے عقیدت مندان ,متعلقین, محبین , مخلصین ملنے کے لیے اسپتال پہونچنے لگے رضا اکیڈمی بھیونڈی کے شرجیل رضا شکیل رضا ,قاری صدیق صاحب اپنے رفقاء کے ساتھ اسپتال پہونچ کر مزاج پرسی کی مکمل صحت یابی کی دعائیں دیں واضـــح رہے کہ سعید نوری ملی , دینی مذہبی , سماجی , اور تحفظ ناموس رسالت,, کی خدمات کی وجہ سے ملک وبیرون ملک کافي مشہور ہیں سماج کے ہر طبقے کی لوگ آپ کو محبت کی نظر سے دیکھتے ہیں آپ کی خدمات کا اعتراف اپنے اور پرائے دونوں طرح کے لوگ کرتے ہیں اسی لئے نوری صاحب کو انکی خدمات کے اعتراف میں متعدد ایوارڈ، سے نوازا گیا ہے جماعت اہلسنت , علماے کرام , مشایخین طریقت میں سعید نوری بانی رضا اکیڈمی عقیدت ومحبت کی نگاہ سے دیکھے جاتے ہیں اور ان لوگوں سی دعائیں نوری صاحب کے ساتھ ہیں یہی وجہ ہے کہ جو اسپتال پہونچ سکے وہ اسپتال۔۔ جاکر دعاوں سے نوازا اور دور دراز کے متعدد صوبہ جات سے علماء ومشائخ نے بذریعۂ فون صحت یابی اور مزاج پرسی کی مولانا محمد عباس رضوی ترجمان رضا اکیڈمی نے بتایا کہ رضا اکیڈمی کی ملک بھرمیں جتنی شاخاییں ہیں ان کے ممبران , تحفظِ ناموسِ رسالت بورڈ کے عہدداران , محبین و متوسلین نے فون پر ربطہ کرکے خیریت معلوم کرتے رہے اور دعائے صحت کرتے رہے جس کے نتیجے میں الحاج محمد سعید نوری روبصحت ہوکر گھر پر آرام کررہے ہیں ڈاکٹروں نے عوامی ملاقات سے پرہیز کرنے کی صلاح دی ہے اس موقع پر رضا اکیڈمی وتحفظ ناموسِ رسالت,, بورڈ کے ڈاکٹر ریحان دھوراجی والا , شیخ عرفان سر حاجی محمد عارف رضوی ,ناظم خان نے پرنس علی خان اسماعیلیہ اسپتال کے ڈاکٹر محمد ایوب صدیقی اوران کے پورے عملہ کا شکریہ اداکیا۔
فقط
محمد عارف رضوی
سکریٹری رضااکیڈمی ممبئی

اپنے وہاٹس ایپ پر تازہ ترین خبریں پانے کے لیے یہاں کلک کریںْ!

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے