بنگال

کیلابگان میں آمد رسول کانفرنس

25 اکتوبر بروز سوموار بعد نمازِ عشاء کیلابگان چولیا مسجد کے سامنے ایک عظیم الشان جلسہ بنام آمد رسول کانفرنس ، اولادِ رسول حضرت علامہ مولانا حافظ وقاری سید مہتاب عالم اشرفی جامعی خطیب وامام چولیا مسجد کے صدارت میں منعقد ہوا ، جس میں حضرت علامہ مفتی سید قمر عالم اشرفی جامعی صاحب قبلہ کرناٹک ہبلی نے سیرت النبی صلی اللّٰہ علیہ وسلم پر ایمان افروز خطاب فرمایا اور علامہ حسن رضا ثقافی چیف ایڈیٹر پیغام اہلسنت اور علامہ احمد رضا صدیقی مصباحی نے اپنے خطاب سے سامعین کے علم میں اضافہ فرمایا ساتھ ہی ساتھ مداح اہلبیت حافظ عباس رضا نوری ، جناب ثقلین اشرفی،جناب تحسین اشرفی، جناب نوشاد حیدری، قاری نوشاد علی قادری نے بارگاہِ رسول اللہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم میں نعت و منقبت کا خراج عقیدت پیش کیا جبکہ نقابت کے فرائض مولانا اطہر رضا قادری ناظم اعلیٰ مدرسہ غوث الوریٰ ہتھیارہ نے انجام دیا بعدہ دعا صلاۃوسلام پر جلسے کا اختتام ہوا۔

اپنے وہاٹس ایپ پر تازہ ترین خبریں پانے کے لیے یہاں کلک کریںْ!

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے