کلکتہ: 24 اکتوبر بروز اتوار بمقام نارکلڈنگہ ایسٹ روڈ کولکاتہ 11 میں رضا انٹرپرائز کے جانب سے یک روزہ نواسہ رسول کانفرنس منعقد ہوا جس کی صدارت اولادِ رسول حضرت علامہ سید مہتاب عالم اشرفی جامعی نے فرمایا۔ جس میں خصوصی خطاب اولادِ رسول حضرت علامہ مفتی قمر عالم اشرفی صاحب قبلہ کا ہوا ساتھ ہی ساتھ داوران خطاب حضرت نے سامعین کو دینی مسائل کے حوالے سے سوال کرنے کا موقع فراہم کیا جسکا تشفی بخش جواب دیۓ گۓ اور علامہ سید صباہت حسین صاحب قبلہ مرادآبادی اور علامہ حسن رضا ثقافی صاحب قبلہ علامہ احمد رضا صدیقی مصباحی نے مدل مفصل خطاب فرمایا جبکہ شعراء حضرات میں شاعر اسلام اسد اقبال کلکتوی ،شاعر مداح اہلبیت حافظ عباس رضا نوری ، ثقلین اشرفی،تحسین اشرفی، حافظ نوشاد حیدری زینتِ محفل رہے۔
جبکہ نقابت کے فرائض مولانا کفیل عنبر جالوی اور مولانا اطہر رضا خان قادری کلکتہ نے انجام دیا بعدہُ رضا انٹرپرائز کی کاوشوں سے صلاۃوسلام دعا پر محفل پاک کا اختتام ہوا۔
رپورٹ حافظ نوشاد علی قادری کیلابگان