مہاراشٹرا

تحفظ عقیدہ ختم نبوت کے تعلق سے آل انڈیا سنی جمیعۃ العلماء کے دفتر میں اہم نشست

  • عقیدہ ختم نبوت کا تحفظ ہر مسلمان پر فرض ہے۔سید معین میاں
  • منکرین عقیدہ ختم نبوت کا منہ توڑ جواب ہمارے اسلاف نے ہر دور میں دیا ہے۔الحاج محمد سعید نوری

ممبئی: 5 ستمبر:
حضور معین المشائخ حضرت مولانا سید معین الدین اشرف اشرفی الجیلانی سجادہ نشین مخدوم پاک کچھوچھہ شریف و صدر آل انڈیا سنی جمیعۃ العلماء کی صدارت و محافظ ناموس رسالت اسیر مفتئ اعظم الحاج محمد سعید نوری بانی و سربراہ رضا اکیڈمی و نائب صدر آل انڈیا سنی جمیعۃ العلماء کی قیادت میں تحفظ عقیدہ ختم نبوت کے تعلق سے ایک اہم نشست ہوئی جس میں ممبئی عظمیٰ و مضافات سے کثیر تعداد میں علمائے اہلسنت و دانشورانِ ملت نے اپنی شرکت درج کرائی ایسے موقع پر حضرت مولانا سید معین میاں صاحب نے شرکاء کا شکریہ ادا کرتے ہوئے فرمایا کہ آپ سب مبارکباد کے مستحق ہیں کہ آپ نے اپنی تمام تر مصروفیات کے باوجود اس نشست میں شرکت کرکے کامیابی سے ہم کنار کیا حضرت سید معین میاں نے مزید کہا کہ نبئ کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے محبت کا رشتہ وہ مضبوط رشتہ ہے جس کے سامنے دنیا کے سارے رشتے معدوم نظر آتے ہیں اس لئے کہ عقیدہ ختم نبوت کا تحفظ کسی ایک فرد کا نہیں بلکہ پوری امت مسلمہ ذمہ داری ہے کہ وہ اس عقیدے کی دل و جان سے حفاظت کرے چوں کہ اس عقیدے کا تحفظ دین کی بنیاد ہے عقیدہ ختم نبوت محفوظ ہے تو ہم سب کا دین و ایمان محفوظ ہے۔قائد اہلسنت اسیر مفتئ اعظم الحاج محمد سعید نوری نے اپنے جذبات و احساسات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دین اسلام،قرآن کریم کا تحفظ عقیدہ ختم نبوت میں مضمر ہے اس کے بغیر کوئی مسلمان ہو ہی نہیں سکتا کیونکہ اس عقیدے پر پورے دین کی عمارت قائم ہے یہی وجہ ہے کہ جب کسی نے اس عقیدے میں نقب لگانے کی کوشش کی تو ہر دور کے علمائے اہلسنت نے اس کی سرکوبی کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی نوری صاحب نے مزید کہا کہ ہم مسلمانوں پر یہ ذمے داری عائد ہوتی ہے کہ ہم سب ملکر منکرین ختم نبوت کے غلیظ ترین منصوبوں کو ناکام بنائے اس سلسلے میں ہمارے اسلاف و اکابرین نے کبھی بھی کوئی تساہلی نہیں برتی بلکہ اپنی جانوں کی پرواہ کئے بغیر منکرین ختم نبوت کا ڈٹ کر مقابلہ کیا اس موقع پر نشست میں موجود دیگر علمائے کرام نے اپنے اپنے جذبات و احساسات کا اظہار کیا شرکائے نشست مولانا خلیل الرحمٰن نوری مولانا امان اللہ رضا مولانا محمد عباس رضوی قاری نیاز سکریٹری آل سنی جمیعۃ العلماء ممبئی مولانا افروز عالم نظامی مولانا ظفرالدین رضوی قاری عبدالرحمن ضیائی مولانا محمد ہاشم رضا مصباحی مولانا محمد اشرف رضا حافظ توفیق اعظمی قاری شہزاد رضا جناب برکات بھائی ناظم خان و دیگر علمائے کرام و دانشورانِ ملت موجود رہے۔

اپنے وہاٹس ایپ پر تازہ ترین خبریں پانے کے لیے یہاں کلک کریںْ!

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے