مہاراشٹرا

عرس اعلیٰ حضرت پر نوری مشن کی سالانہ رعایتی کتابی اسکیم

  • فتاویٰ تاج الشریعہ سمیت دینی واصلاحی، تحقیقی و اعتقادی کتابیں دستیاب

مالیگاؤں: سالانہ روایت برائے ترسیلِ کتبِ اسلامی کے تحت نوری مشن و اعلیٰ حضرت ریسرچ سینٹر نے اِمسال بھی عرس اعلیٰ حضرت پر اہم ترین کتابوں کے سیٹ رعایتی ہدیہ میں مہیا کروانے کا اہتمام کیا ہے۔ جس کے تحت فقہی انسائیکلو پیڈیا ’’بہارِ شریعت‘‘ از صدرالشریعہ (3جلدیں)،’’فتاویٰ تاج الشریعہ‘‘ از حضور تاج الشریعہ(10جلدیں)، ’’تفسیر ناموسِ رسالت ﷺ‘‘ از مفتی ضیا احمد قادری رضوی (5جلدیں)، ’’قاموسِ ناموسِ سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ‘‘ مرتب: محمد افروز قادری چریا کوٹی (4جلدیں)، ’’تفسیر ناموسِ صحابہ‘‘ از مفتی ضیا احمد قادری رضوی (4جلدیں)، ’’رسائل مفتی اعظم‘‘ از حضور مفتی اعظم (4جلدیں)، ’’حیاتِ اعلیٰ حضرت‘‘ از ملک العلماء(4جلدیں)۔ کتاب و سنّت کے دلائل سے آراستہ اِن کتابوں کا مطالعہ اسلامی فکر سازی میں مفید ثابت ہوگا۔ اہلِ ذوق اِس اسکیم کا فائدہ اُٹھائیں۔ واضح رہے کہ نوری مشن و اعلیٰ حضرت ریسرچ سینٹر سے بلاناغہ علمی و تحقیقی کام خدمتِ دین کی غرض سے تسلسل کے ساتھ انجام دیے جا رہے ہیں۔ اس سلسلے میں ان رابطہ نمبرات سے رجوع کریں:

غلام مصطفیٰ رضوی 9325028586، فرید رضوی 9273574090، معین پٹھان رضوی 7588815888، مالیگاؤں سطح پر مدینہ کتاب گھر(متصل؛ مدینہ مسجد) رابطہ کریں۔ ایسی اطلاع نوری مشن سے جاری کی گئی۔


نوٹ: تفصیلات امیج میں درج ہیں- امیج ڈاؤن لوڈ کیجئے۔

اپنے وہاٹس ایپ پر تازہ ترین خبریں پانے کے لیے یہاں کلک کریںْ!

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے